ہوم » نیوز » وطن نامہ

دوروزہ انڈین حج اورعمرہ ایکسپو،حیدرآباد:عازمین کو فراہم ہونے والی سہولتوں پرہوگا غور

حیدرآباد میں دو روزہ انڈین حج اور عمرہ ایکسپو 12اور 13 اکتوبر کوکے ایل سی سی کنونشن ہال شمس آباد میں منعقد کیا جا رہا ہے۔ اس پروگرام میں ٹراوئل ایجنسیاں، ہوٹلس، آئی ٹی سروس پروائیڈر، عمرہ گروپس، موبائل کمپنیاں، ٹرانسپورٹ کمپنیوں کیٹرنگ کمپنیوں سمیت تقریباً 45 مختلف کمپنیوں کے نمائندوں کی شرکت متوقع ہے

  • Share this:
دوروزہ انڈین حج اورعمرہ ایکسپو،حیدرآباد:عازمین کو فراہم ہونے والی سہولتوں پرہوگا غور
دوروزہ انڈین حج اور عمرہ ایکسپو،حیدرآباد:عازمین کو فراہم ہونے والی سہولتوں پرہوگا غور

حیدرآباد میں دو روزہ انڈین حج اور عمرہ ایکسپو 12اور 13 اکتوبر کوکے ایل سی سی کنونشن ہال شمس آباد میں منعقد کیا جا رہا ہے۔ اس پروگرام میں ٹراوئل ایجنسیاں، ہوٹلس، آئی ٹی سروس پروائیڈر، عمرہ گروپس، موبائل کمپنیاں، ٹرانسپورٹ کمپنیوں کیٹرنگ کمپنیوں سمیت تقریباً 45 مختلف کمپنیوں کے نمائندوں کی شرکت متوقع ہے۔اس دو روزہ حج اور عمرہ ایکسپو کے دوران خدمت مہیا کرنے والے، ہوٹلوں، ٹراویل ایجنسیوں اور دیگر شراکت دار کاروباری صلاحیتوں اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔


ایکسپو میں تقریباً 45 کمپنیوں میں 25 سعودی عرب کی کمپنیاں اور ہندوستان کے مختلف شہروں سے وابستہ 20کمپنیوں کے مندوبین شرکت کریں گے، جن میں حیدرآباد، ممبئی، لکھنو، دہلی، بنگلور، چینئی اور کیرل شامل ہیں۔ اس میگا ایوینٹ کو ہندوستان کی مختلف ریاستوں کی ایسوسی ایشنس اور فیڈریشنوں کی حمایت حاصل ہے۔ اس ایکسپو میں یہ کمپنیاں اپنے اسٹالس لگائیں گی اور ایکسپو کے دوران مختلف تکنیکی اور اسٹریٹجک امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔مندوبین کے لئے سمینار اور ورکشاپس کا بھی انعقاد کیا جائے گا جس میں حج یا عمرہ کے سفر پر جانے والے زائرین کو بہترین خدمات کی فراہمی کے مختلف امکانات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔


امکان ظاہرکیا جارہا ہے کہ اس ایکسپو کے دوران شراکت داروں کے مابین زیادہ سے زیادہ ہم آہنگی کے لئے کئی معاہدوں پردستخط کئے جائیں گے۔ ہاسپٹیلٹی انڈسٹری کے نمائندے بھی اس تقریب میں شرکت کرتے ہوئے مقدس سفرپرجانے والے زائرین اورسروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کو تبادلہ خیال کا موقع فراہم کریں گے۔ توقع ہے کہ اس ایکسپو کے ذریعہ مقدس سفر کے دوران زائرین کو مناسب سہولیات کویقینی بنانے کے لئے ایک جامع نظام تیار کیا جائے گا۔

First published: Oct 10, 2019 09:44 PM IST