உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پاکستان کی طرف سے ہندوستانی سرحد میں گھسے دو ڈرون، بی ایس ایف نے داغی گولیاں: ذرائع

    پاکستان کی طرف سے ہندوستانی سرحد میں گھسے دو ڈرون، بی ایس ایف نے داغی گولیاں: ذرائع

    پاکستان کی طرف سے ہندوستانی سرحد میں گھسے دو ڈرون، بی ایس ایف نے داغی گولیاں: ذرائع

    Pakistani Drones Cross International Borders In Samba Sector: نیوز ایجنسی اے این آئی نے ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ ان دونوں ڈرون نے بین الاقوامی سرحد پار کی۔ بی ایس ایف کے جوانوں نے ڈرون پر فائرنگ کی۔ جوانوں نے پورے علاقے میں گھیرا بندی کی ہوئی ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: جموں وکشمیر کے سانبا سیکٹر (Samba Sector of Jammu-Kashmir) میں جمعہ کی شام 6 بجے پاکستان کی طرف سے آئے دو ڈرون (Drones) کو دیکھا گیا۔ نیوز ایجنسی اے این آئی نے ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ ان دونوں ڈرون نے بین الاقوامی سرحد پار(Crossed International Border) کی۔ بارڈر سیکورٹی فورسیز (بی ایس ایف) کے جوانوں نے ڈرون پر فائرنگ کی۔ جوانوں نے پورے علاقے میں گھیرا بندی کی ہوئی ہے۔

      پاکستانی اہلکار دراندازوں کی مدد کے لئے گولہ باری کرتے ہیں: ہندوستان

      ہندوستان نے پاکستان کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 2003 میں ہوئے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرنے اور احتیاط برتنے کی مسلسل مطالبہ کے باوجود پاکستانی اہلکار دراندازوں کی مدد کے لئے گولہ باری (کور فائر) کرتے ہیں۔ وزارت خارجہ کے ترجمان انوراگ شریواستو نے کہا کہ دہشت گردوں کی مسلسل دراندازی اور دہشت گردانہ سرگرمیوں کو بڑھاوا دینے کے لئے ہتھیاروں کا استعمال بغیر رکے جاری ہے۔ انہوں نے ایک آن لائن بریفنگ میں کہا کہ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر تعینات پاکستانی اہلکاروں کی حمایت کے بغیر ایسی سرگرمیاں ممکن نہیں ہیں۔



      انہوں نے کہا، ’احتیاط برتنے اور امن برقرار رکھنے کے لئے 2003 میں ہوئی جنگ بندی معاہدے پر عمل کرنے کے مسلسل مطالبات کے باوجود پاکستانی اہلکار دراندازوں کی مدد کے لئے گولی باری کرتے ہیں’۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی ہائی کمیشن کے افسران کو وزارت خارجہ نے 14 نومبر کو طلب کیا تھا اور 13 نومبر کو جموں وکشمیر میں ایل او سی کے پاس کئی سیکٹروں میں پاکستانی اہلکاروں کے ذریعہ بغیر کسی اکساوے کی جنگ بندی کی خلاف ورزی کرنے پر سخت مخالف درج کرائی گئی تھی۔ ان حادثات میں چار غیر فوجی شہریوں کی موت ہوگئی تھی اور دیگر 19 خطرناک طور پر زخمی ہوگئے تھے۔

      واضح رہے کہ جموں وکشمیر پولیس نے بدھ کو نگروٹہ میں چار دہشت گردوں کو مار گرایا تھا۔ نگروٹہ مڈبھیڑ میں مارے گئے چاروں دہشت گرد جیش محمد دہشت گرد تنظیم سے جڑے ہوئے تھے۔ ذرائع کے مطابق چاروں دہشت گرد ہندوستان - پاکستان بین الاقوامی سرحد سے رات میں دراندازی کرکے سانبا سیکٹر پہنچے تھے۔ یہاں پہلے سے انتظار کر رہا ان کا ایک کوریئر جو ٹرک لے کر آیا تھا، وہ ان کو لے کر کشمیر جانے کے فراق میں تھا۔ ریاست میں ڈی سی سی الیکشن کو لے کر پہلے ہی خدشہ ظاہر کیا جاچکا ہے کہ دہشت گرد اس میں رخنہ اندازی کرسکتے ہیں۔ جموں وکشمیر کے پولیس جنرل ڈائریکٹر دلباغ سنگھ نے بھی گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ دہشت گرد آئندہ ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل (ڈی ڈی سی) الیکشن میں رخنہ اندازی کرنے کی کوشش کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ سرحد پار سے مرکز کے زیر انتظام ریاست میں پریشانی پیدا کرنے کی مسلسل کوشش کی جارہی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ ڈی ڈی سی کا پہلے مرحلے کا الیکشن 28 نومبر کو ہونا ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: