ہوم » نیوز » وطن نامہ

شمالی کشمیر میں ایل او سی پر پاکستانی فوج کی فائرنگ میں دو فوجی اہلکار شہید

شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں لائن آف کنٹرول پر پاکستان کی طرف سے ہندوستانی فوج کی چوکیوں پر فائرنگ کے نتیجے میں دو فوجی اہلکار شہید ہوگئے ہیں۔

  • Share this:
شمالی کشمیر میں ایل او سی پر پاکستانی فوج کی فائرنگ میں دو فوجی اہلکار شہید
file photo

سری نگر: شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں لائن آف کنٹرول پر پاکستان کی طرف سے ہندوستانی فوج کی چوکیوں پر فائرنگ کے نتیجے میں دو فوجی اہلکار شہید ہوگئے ہیں۔ یہ اطلاع سرکاری ذرائع نے دی۔ تاہم وزارت دفاع کے ترجمان نے یو این آئی کو بتایا کہ فائرنگ کے اس واقعہ سے متعلق تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع کپواڑہ کے کیرن سیکٹر میں ایل او سی پر پاکستان فوجیوں نے بدھ کے روز بلااشتعال فائرنگ کی۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستانی فوجیوں کی فائرنگ میں دو فوجی اہلکار زخمی ہوگئے۔ ذرائع نے بتایا ’زخمیوں کو فوری طور پر نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دونوں زخمی اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے‘۔

First published: Jul 12, 2017 11:58 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading