Assam Violence:زمین تنازعہ کو لے کر دو گروہوں کے درمیان راڈ اور تیزدھار ہتھیار سے حملہ،2 لوگوں کی موت، کئی زخمی
آسام میں زمین تنازعہ کے درمیان دو گروہوں میں جھڑپ۔
Assam Violence: جھڑپ کا یہ واقعہ کامروپ ضلع کا ہے۔ پولیس افسر نے بتایا کہ سونتولی علاقے کے قسمت کتھمی گاؤں میں زمین کے ایک ٹکڑے کو لے کر تنازعہ جاری تھا۔
Assam Violence:گوہاٹی:آسام میں زمین کے تنازعہ پر دو گروپوں کے درمیان پرتشدد جھڑپ ہوئی ہے۔ جھڑپ میں دو افراد ہلاک جبکہ 22 زخمی ہو گئے ہیں۔ زخمیوں میں سے بیشتر کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ زخمیوں کا اسپتال میں علاج کیا جا رہا ہے۔ پولیس نے کیس کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔
جھڑپ کا یہ واقعہ کامروپ ضلع کا ہے۔ پولیس افسر نے بتایا کہ سونتولی علاقے کے قسمت کتھمی گاؤں میں زمین کے ایک ٹکڑے کو لے کر تنازعہ جاری تھا۔ جھگڑے کی وجہ سے کئی لوگ آپس میں لڑ پڑے۔ اس دوران انہوں نے ایک دوسرے پر لوہے کی سلاخوں، لاٹھیوں اور تیز دھار ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ اس جھڑپ میں کئی لوگ زخمی ہوگئے۔
علاقے میں فورس تعینات
پولیس افسر نے مزید بتایا کہ زخمیوں کو پہلے سونتولی پرائمری ہیلتھ سینٹر لے جایا گیا، جہاں سے 17 شدید زخمیوں کو گوہاٹی میڈیکل کالج اور اسپتال منتقل کیا گیا۔ جاں بحق افراد کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں پولیس کی ایک ٹیم تعینات کر دی گئی ہے اور سخت نگرانی رکھی جا رہی ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔