ہوم » نیوز » وطن نامہ

وائرل ویڈیو: لاک ڈاؤن کے بعد دو چھپکلیاں آپس میں یہ کرتی آئیں نظر، لوگ کر رہے ہیں ایسے کمینٹس

دو چھپکلیوں کے گلے ملنے کے اس منظر کو جس نے بھی دیکھا وہ حیران ہوکر دیکھتا رہ گیا۔ لوگ اسے اس بات سے جوڑ کر اس پر مزیدار کمینٹس کررہے ہیں کہ کوروناوائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن لگا ہوا تھا۔ایسے میں اتنے وقت تک دور رہنے کے بعد یہ چھپکلیاں بھی اب مل پائی ہیں۔

  • Share this:
وائرل ویڈیو: لاک ڈاؤن کے بعد دو چھپکلیاں آپس میں یہ کرتی آئیں نظر، لوگ کر رہے ہیں ایسے کمینٹس
دو چھپکلیوں کے گلے ملنے کے اس منظر کو جس نے بھی دیکھا وہ حیران ہوکر دیکھتا رہ گیا۔

حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کافی وائرل ہورہا ہے۔ اسے آئی پی ایس دیپانشو کابرا نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر شیئر کیا گیا ہے۔ اس میں انہوں نے لکھا ہے کہ لاک ڈاؤن (Lockdown)  کے تین ماہ کے بد اپنے بیسٹ فرینڈ سے ملاقات۔ اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو بڑی چھپکلیاں (Lizard) ایک سڑک کے کنارے اس طرح گلے مل رہی ہیں جیسے دون انسان طویل عرصے بعد گرم جوشی کے ساتھ گلے مل رہے ہوں۔



 دو چھپکلیوں کے گلے ملنے کے اس منظر کو جس نے بھی دیکھا وہ حیران ہوکر دیکھتا رہ گیا۔ لوگ اسے اس بات سے جوڑ کر اس پر مزیدار کمینٹس کررہے ہیں کہ کوروناوائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن لگا ہوا تھا۔ ایسے میں اتنے وقت تک دور رہنے کے بعد یہ چھپکلیاں بھی اب مل پائی ہیں۔ اس لئے خوشی سے ایک۔دوسرے کے گلے مل رہی ہیں۔ وہیں کچھ لوگ اس پر مزاحیہ کمینٹ کر رہے یہں اور کمینٹ میں دوستی، پیار سے جڑی شاعری بھی پوسٹ کررہے ہیں۔

اس ویڈیو کو اب تک بیس ہزار سے زیادہ مرتبہ دیکھا جاچکا ہے اور دو ہزار سے زیادہ لائکس بھی مل چکے ہیں۔ اس ویڈیو کو دیکھ کر سمجھا جاسکتا ہے کہ انسانون کی طرح جانوروں، پرندوں میں بھی جذبات ہوتے ہیں اور وہ بھی اپنی خوشی کا اظہار اس طرح کرتے ہیں۔


واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس (کووڈ۔ 19) کے متاثرین کی صورتحال سنگین ہوتی جا رہی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا متاثرین کے سب سے زیادہ 11458 نئے معاملے سامنے آئے ہیں، جس سے متاثرین کی تعداد تین لاکھ سے تجاوز کرکے 3.09 لاکھ پر پہنچ گئی ہے۔ صحت اور کنبہ بہبود کی مرکزی وزارت کی جانب سے سنیچر کے روز جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں ے دوران 11458 نئے معاملوں کے ساتھ متاثرین کی تعداد بڑھ کر 308993 ہوگئی۔ اس دوران 386 لوگوں کی موت سے مہلوکین کی تعداد 8884 ہوگئی ہے۔ ملک میں اس وقت کورونا کے 145779 سرگرم معاملے ہیں جبکہ اس وبا سے صحت مند ہونے والوں کی تعداد سرگرم معاملوں کے مقابلے 8551 زیادہ یعنی 154330 ہے۔ ہندوستان انفیکشن کے معاملے میں دنیا میں سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک کی فہرست میں چوتھے مقام پر پہنچ گیا ہے۔
First published: Jun 13, 2020 02:04 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading