جموں وکشمیر: شوپیاں میں سیکورٹی اہلکاروں اوردہشت گردوں میں مڈبھیڑ، دو مشتبہ دہشت گرد ہلاک

سیکورٹی اہلکاروں نے ابھی بھی پورے علاقے کوگھیر رکھا ہے اورسرچ آپریشن جاری ہے۔

May 12, 2019 07:34 PM IST | Updated on: May 12, 2019 07:34 PM IST
جموں وکشمیر: شوپیاں میں سیکورٹی اہلکاروں اوردہشت گردوں میں مڈبھیڑ، دو مشتبہ دہشت گرد ہلاک

شوپیاں میں سیکورٹی اہلکاروں اوردہشت گردوں میں مڈبھیڑ، دودہشت گرد ہلاک۔

جموں وکشمیر کے شوپیاں میں سیکورٹی اہلکاروں اورمشتبہ دہشت گردوں کے درمیان مڈبھیڑ کی اطلاع ملی ہے۔ مڈبھیڑمیں اب تک دو مشتبہ دہشت گردوں کےمارے جانے کی اطلاع ہے۔ سیکورٹی اہلکاروں نے ابھی بھی پورے علاقے کوگھیررکھا ہے اورسرچ آپریشن جاری ہے۔ سیکورٹی اہلکاروں کو اطلاع ملی ہے کہ ابھی بھی کچھ دہشت گرد علاقے میں چھپے ہوسکتے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق جموں وکشمیر میں سیکورٹی اہلکاروں کو اطلاع ملی تھی کہ شوپیاں میں کچھ دہشت گرد پوشیدہ ہیں۔ خفیہ اطلاعات کی بنیاد پرسیکورٹی اہلکاروں نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کیا۔ خود کوگھرتا دیکھ کردہشت گردوں نے سیکورٹی اہلکاروں پرفائرنگ شروع کردی۔ دونوں طرف سے چلی فائرنگ میں دو دہشت گرد مارے گئے۔ مارے گئے دہشت گردوں میں جاوید احمد بھٹ اورعادل بشیروانی شامل ہیں۔

Loading...