ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

اننت ناگ تصادم میں ایک پاکستانی سمیت 2 جنگجو ہلاک، ایک خاتون زخمی

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے سری گفوارہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اورجنگجوؤں کے درمیان مسلح تصادم میں 'جیش محمد' سے وابستہ 2 جنگجو ہلاک جبکہ ایک خاتون زخمی ہوئی۔ پولیس ترجمان نےکہا کہ سری گفوارہ میں تصادم کے دوران 'جیش محمد' سے وابستہ دو جنگجو ہلاک اور ایک خاتون زخمی ہوئی ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Jul 13, 2020 08:55 PM IST
  • Share this:
اننت ناگ تصادم میں ایک پاکستانی سمیت 2 جنگجو ہلاک، ایک خاتون زخمی
جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے سری گفوارہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اورجنگجوؤں کے درمیان مسلح تصادم میں 'جیش محمد' سے وابستہ 2 جنگجو ہلاک جبکہ ایک خاتون زخمی ہوئی۔ پولیس ترجمان نےکہا کہ سری گفوارہ میں تصادم کے دوران 'جیش محمد' سے وابستہ دو جنگجو ہلاک اور ایک خاتون زخمی ہوئی ہے۔

سری نگر: جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے سری گفوارہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور جنگجوؤں کے درمیان مسلح تصادم میں 'جیش محمد' سے وابستہ 2 جنگجو ہلاک جبکہ ایک خاتون زخمی ہوئی۔ پولیس ترجمان نے کہا کہ سری گفوارہ میں تصادم کے دوران 'جیش محمد' سے وابستہ دو جنگجو ہلاک اور ایک خاتون زخمی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہلوک جنگجوئوں میں سے ایک کی شناخت پاکستان کے رہنے والے شاہباز عرف باز بھائی کے طور پر ہوئی ہے جو 'اے' زمرے کا جنگجو تھا۔ انہوں نے کہا کہ جائے تصادم آرائی سے کچھ اسلحہ کے علاوہ قابل اعتراض مواد بھی برآمد کیا گیا ہے۔

سری نگر میں تعینات دفاعی ترجمان کرنل راجیش کالیا نے بتایا کہ تصادم میں دو جنگجو مارے گئے ہیں جن کے قبضے سے دو اے کے 47 رائفلیں برآمد ہوئی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ علاقہ میں مشترکہ آپریشن جاری ہے۔ قبل ازیں ذرائع کے مطابق جنگجوؤں کے چھپنے کی ثقہ اطلاع موصول ہوتے ہی فوج کی 3 آر آر،116 بٹالین سی آر پی ایف اور پولیس کے سپیشل آپریشن گروپ کی ایک مشترکہ ٹیم نے سری گفوارہ علاقے کا محاصرے کر کے تلاشی آپریشن شروع کر دیا۔



انہوں نے کہا کہ اس دوران جوں ہی تلاشی پارٹی مشتبہ مقام کے نزدیک پہنچی تو وہاں پناہ لئے جنگجوؤں نے اس پر فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں طرفین کے درمیان تصادم چھڑ گیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق جنگجوئوں سے خود سپردگی اختیار کرنے کی بھی پیشکش کی گئی تھی جو انہوں نے ٹھکرا دی۔ انہوں نے کہا کہ جنگجوئوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والی ایک خاتون کا ہسپتال میں علاج چل رہا ہے اور اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔

Published by: Nisar Ahmad
First published: Jul 13, 2020 08:54 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading