ہوم » نیوز » عالمی منظر

ہندوستان کے دباو کا اثر ، پاکستان نے گرفتار کئے ہندوستانی افسران کو چھوڑا

ہندوستان نے پاکستان کو ہدایت دی تھی کہ دونوں افسران کو ان کی سرکاری گاڑیوں سمیت ہندوستانی ہائی کمیشن واپس بھیجا جائے ، جس کے بعد پاکستان نے دونوں ہی افسران کو چھوڑ دیا ۔

  • Share this:
ہندوستان کے دباو کا اثر ، پاکستان نے گرفتار کئے ہندوستانی افسران کو چھوڑا
ہندوستان نے پاکستان ہائی کمیشن کے انچارج کو کیا طلب

پاکستان کی راجدھانی اسلام آباد میں ہندوستان ہائی کمیشن کے دو افسران کو چھوڑ دیا گیا ہے ۔ پاکستان نے یہ قدم ہندوستان کی وزارت خارجہ کے پاکستانی ہائی کمیشن کے ایگزیکٹو ہائی کمشنر کو طلب کرنے کے بعد اٹھایا ۔ اس دوران ہندوستان نے پاکستان کو ہدایت دی تھی کہ دونوں افسران کو ان کی سرکاری گاڑیوں سمیت ہندوستانی ہائی کمیشن واپس بھیجا جائے ، جس کے بعد پاکستان نے دونوں ہی افسران کو چھوڑ دیا ۔


حالانکہ وزارت خارجہ کے ساتھ پاکستان کے ایگزیکٹو ہائی کمشنر نے واضح کیا کہ افسران سے کوئی پاچھ گچھ یا ان کا استحصال نہیں ہوگا ۔ متعلقہ سفارتی ملازمین کے تحفظ کیلئے پاکستانی افسران کو ذمہ داری دی گئی ہے ۔ لیکن اس کے تھوڑی ہی دیر کے بعد پاکستان حکومت نے دونوں افسران کو ہائی کمیشن واپس بھیج دیا ۔


پاکستان نے کیا ہے یہ دعوی


پاکستان کے جیو ٹی وی نے دعوی کیا تھا کہ پاکستان نے ان دونوں افسران کو ہٹ اینڈ رن معاملہ میں گرفتار کیا ہے ۔ جیو نیوز کے مطابق ان دونوں افسران کی گاڑی سے ایک شخص سنگین طور پر زخمی ہوگیا تھا ۔ پاکستان نے یہ بھی الزام لگایا کہ یہ دونوں افسران اس شخص کو وہیں چھوڑ کر وہاں سے فرار ہوگئے تھے ، جس کے بعد انہیں گرفتار کیا گیا ہے ۔

غور طلب ہے کہ اسلام آباد میں ہندوستانی ہائی کمیشن میں کام کرنے والے دو ہندوستانی افسران اپنی آفیشیل گاڑی سے ہائی کمیشن جانے کیلئے پیر کی صبح تقریبا ساڑھے آٹھ بجے نکلے تھے ، لیکن وہ وہاں نہیں پہنچے ۔ اسی کو لے کر ہندوستانی وزارت خارجہ نے پاکستان کے ایگزیکٹو ہائی کمشنر کو طلب کیا تھا ۔ اس کے بعد جانکاری ملی کہ ان افسران کو مبینہ طور پر ہٹ اینڈ رن معاملہ میں گرفتار کیا گیا ہے ۔

ہندوستانی افسران کو ڈرانے کی کوشش

اس سے پہلے خبر آئی تھی کہ پاکستان میں موجود ہندوستانی سفارت کار کو ڈرانے کی کوشش کی گئی تھی ۔ خبر یہ بھی تھی کہ کچھ آئی ایس آئی ایجنٹس نے ہندوستانی سفارت کار کا پیچھا بھی کیا تھا ۔ ہندوستان سفارت کار کے ساتھ پیش آئے اس واقعہ کے بعد ہندوستان نے شدید اعتراض درج کرایا تھا ۔
First published: Jun 15, 2020 09:29 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading