شرمناک! سرکاری اسپتال میں ایک ہی بیڈ پر خاتون اور مرد دونوں کو لٹایا، ویڈیو ہوا وائرل

خاتون نے یہ بھی بتایا کہ وہ مجبور ہے اور علاج کے لئے کسی دیگر مرد مریض کے ساتھ جانا اس کی مجبوری تھی۔

Jul 05, 2019 12:55 PM IST | Updated on: Jul 05, 2019 12:56 PM IST
شرمناک! سرکاری اسپتال میں ایک ہی بیڈ پر خاتون اور مرد دونوں کو لٹایا، ویڈیو ہوا وائرل

اندور کے ایک سرکاری اسپتال میں دو مریضوں کو ایک ہی بیڈ پر لٹایا گیا۔ انوراگ ڈارے کے ویڈیو ٹویٹ سے لی گئی تصویر

مدھیہ پردیش کے سب سے بڑے سرکاری مہا راجا یشونت راؤ اسپتال میں بڑی لاپرواہی کا ایک معاملہ سامنے آیا ہے۔ اب تو شرمندگی محسوس کرنے والی تصویریں بھی دیکھنے کو مل رہی ہیں۔ یہاں جانچ کے نام پر ایک ہی بیڈ پر انجان خاتون اور مرد مریض کو لٹا کر جانچ کے لئے لے جایا گیا۔ دونوں ہی مریضوں کا اسپتال میں علاج چل رہا تھا۔

خاتون مریض کے مطابق، ڈاکٹر نے ہی ایک اسٹریچر پر جانے کے لئے بولا تھا۔ خاتون نے یہ بھی بتایا کہ وہ مجبور ہے اور علاج کے لئے کسی دیگر مرد مریض کے ساتھ جانا اس کی مجبوری تھی۔ اس کے داہنے پیر میں فریکچر ہوا تھا اور اسے اسپتال کی دوسری منزل پر آرتھوپیڈکس محکمہ کے ایک وارڈ میں بھرتی کرایا گیا تھا۔

Loading...

وہیں، اس معاملہ میں ذمہ دار افسران سے جب پوچھا گیا تو وہ اسے چھوٹا واقعہ بتاتے ہوئے اسپتال کے ڈاکٹروں اور ملازمین کی لاپرواہی پر پردہ ڈالتے نظر آئے۔ ریاست کے سب سے بڑے اسپتال کا یہ حال ہے تو یہاں کے دوسرے اسپتالوں کا کیا حال ہو گا اس کا اندازہ آسانی سے لگایا جا سکتا ہے۔

Loading...