உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Flash Floods :دریائے چناب میں2 افراد سیلاب سے بہہ گئے، ہندوستان کے کچھ حصوں میں ریڈ الرٹ۔

    Youtube Video

    رام بن ضلع میں واقع دریائے چناب ( River Chenab)میں سہلاب کے وجہ سے دو افراد بہہ گئے۔ حکام کے مطابق متاثرین کی تلاش اور انہیں بحفاظت سے نکالنے کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔

    • Share this:
      جموں خطے کے رامبن ضلع (Ramban district of Jammu)میں 2 افراد کی ہلاکت کا خدشہ، سڑکوں پر سیلاب(flash floodsٰ) جیسی صورتحال پیدا ہونے سے موٹر سائیکلیں، گاڑیاں بہہ گئیں۔ رام بن ضلع میں واقع دریائے چناب ( River Chenab)میں سہلاب کے وجہ سے  دو افراد بہہ گئے۔ حکام کے مطابق متاثرین کی تلاش اور انہیں بحفاظت سے نکالنے کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔ ہماچل پردیش (Himachal Pradesh)کے کچھ حصوں میں بھی موسلا دھاربارش کی اطلاع ملی ہے اور کئی شہروں کے بعض علاقے پانی میں ڈوب گئے ہیں۔


      پی ٹی آئی کے مطابق، مدھیہ پردیش اور مہاراشٹر  (Madhya Pradesh and Maharashtra)میں شدید بارش کے بعد سیلاب میں تین افراد بہہ گئے ہیں۔ یہ اس وقت ہوا جب کہ آئی ایم ڈی نے ودربھ خطے میں سیلاب کے خطرے کی پیش گوئی کی تھی۔ آئی ایم ڈی کے انتباہ کے درمیان ملک کے کئی حصوں میں بارش کا الرٹ جاری کیا گیا تھا کہ مہاراشٹر، مدھیہ پردیش، گجرات سمیت ہندوستان کی دیگر ریاستیں شامل ہیں

      آئی ایم ڈی کی پیش گوئی (IMD predictions)کے مطابق، ممبئی اور اس کے مضافات میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہلکی بارش ہوئی کیونکہ شہر میں اگلے 24 گھنٹوں کے دوران تیز ہوا کے ساتھ مزید درمیانی بارش کا امکان ہے۔ اس نے کبھی کبھار تیز ہواؤں کی بھی پیش گوئی کی ہے جس کی رفتار 40-50 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوسکتی ہے اور اس کی رفتار 60 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے۔

      تاہم ممبئی میں بارش نے پبلک ٹرانسپورٹ خدمات کو متاثر نہیں کیا کیونکہ برہان ممبئی الیکٹرک سپلائی اینڈ ٹرانسپورٹ (BEST) کی لوکل ٹرینیں اور بس خدمات معمول کے مطابق چل رہی ہیں۔ شہری حکام کے مطابق، ممبئی شہر میں بس اور ٹرین خدمات کے وقت یا روٹس میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

      مہاراشٹر کے کچھ حصوں میں ریڈ الرٹ(red alert)

      اتوار سے مہاراشٹر (Maharashtra)کے کچھ حصوں میں بارش ہو رہی ہے اور آئی ایم ڈی نے کہا کہ ریاست میں شدید بارش جاری رہنے کا امکان ہے۔ آئی ایم ڈی نے مراٹھواڑہ، جنوبی وسطی مہاراشٹر اور جنوبی کونکن کے لیے ’اورنج الرٹ‘ بھی جاری کیا ہے۔

      یہ بھی پڈھیں:

      منگیتر کے ساتھ بیچ پر چھٹیاں انجوائے کر رہا ہے ہندستانی آل راؤنڈر، رومانٹک فوٹوز وائرل


      گجرات، مدھرا پردیش کے کچھ حصوں میں بھی بارش کا الرٹ

      آئی ایم ڈی (IMD predictions)نے اگلے تین دنوں تک جنوبی گجرات اور سوراشٹر خطہ میں بھاری سے بہت بھاری بارش کی بھی پیش گوئی کی ہے۔آئی ایم ڈی نے کہا، خلیج بنگال میں کم دباؤ کی وجہ سے، ان دونوں خطوں میں بہت زیادہ بارش ہو سکتی ہے اور اس لیے ریڈ الرٹ وارننگ جاری کی ہے۔ مدھیہ پردیش کے کچھ حصوں میں بھی بارش کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔
      Published by:Mudasir Mir
      First published: