حراست میں ہوئی تھی ایک شخص کی موت، دو پولیس والوں کوملی پھانسی کی سزا

خصوصی عدالت سی بی آئی نے سال 2005 میں 26 سالہ شخص کی حراست میں موت کے معاملے میں دو پولیس افسران کو بدھ کو موت کی سزا سنائی ہے۔

Jul 25, 2018 07:02 PM IST | Updated on: Jul 25, 2018 07:23 PM IST
حراست میں ہوئی تھی ایک شخص کی موت، دو پولیس والوں کوملی پھانسی کی سزا

خصوصی عدالت سی بی آئی نے سال 2005 میں 26 سالہ شخص کی حراست میں موت کے معاملے میں دو پولیس افسران کو بدھ کو موت کی سزا سنائی۔ جوائنٹ سب انسپکٹر کے جیت کماراورسول پولیس افسرایس وی کماراس معاملے میں پہلے اور دوسرے ملزم تھے۔

یہاں خصوصی سی بی آئی عدالت کے جسٹس جے نظیر نے دونوں کو موت کی سزا سنائی اور ہرایک کو دولاکھ روپئے کے جرمانےکی ادائیگی کا حکم دیا۔ ایسا مانا جارہا ہے کہ یہ پہلی بار ہے کہ جب کیرل میں ملازمت کررہے دوپولیس افسران کو موت کی سزا سنائی گئی ہے۔

Loading...

معاملے میں تین دیگرملزمین ٹی کے ہری داس، ای کے سابواوراجیت کمارکو ثبوت ضائع کرنے اورسازش کرنے کے لئے تین سال کی جیل کی سزا سنائی ہے۔ تیسرا ملزم کے وی سومن کی مقدمے کی سماعت کے دوران موت ہوگئی تھی جبکہ ایک دیگرملزم وی پی موہنن کوعدالت نے پہلے بری کردیا تھا۔

Loading...