ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

جموں وکشمیر: پلوامہ مڈبھیڑ میں سیکورٹی اہلکاروں نے دو مبینہ دہشت گردوں کوکیا ہلاک

افسران نےبتایا کہ جنوبی کشمیر ضلع کے دنگیرپورہ علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی، جس کے بعد ہفتہ کے روز صبح سیکورٹی اہلکاروں نے علاقے کی گھیرا بندی کی اور تلاشی مہم چلائی۔

  • Share this:
جموں وکشمیر: پلوامہ مڈبھیڑ میں سیکورٹی اہلکاروں نے دو مبینہ دہشت گردوں کوکیا ہلاک
پلوامہ میں سیکورٹی اہلکاروں نے دو دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ تصویر: اے این آئی

سری نگر: جموں وکشمیر (Jammu Kashmir) کے پلوامہ ضلع میں ہفتہ کو ہوئی مڈبھیڑ میں سیکورٹی اہلکاروں نے مبینہ دہشت گردوں کو ڈھیر کر دیا ہے۔ علاقے میں سرچ آپریشن چلایا جارہا ہے۔ پولیس کے ایک افسر نے بتایا کہ جنوبی کشمیر ضلع کے دنگیرپورہ علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی، جس کے بعد ہفتہ کے روز صبح سیکورٹی اہلکاروں نے علاقے کی گھیرا بندی کی اور تلاشی مہم چلائی۔ انہوں نےبتایا کہ جب سیکورٹی اہلکار علاقے میں تلاشی مہم چلا رہے تھے، تبھی وہاں چھپے ہوئے دہشت گردوں نے ان پرگولیاں چلانی شروع کردیں۔ افسر نے بتایا کہ سیکورٹی اہلکاروں نے بھی جوابی کارروائی کی، جس کے بعد مڈبھیڑ شروع ہوگئی۔ دو دہشت گرد ہلاک ہوچکے ہیں اور مڈبھیڑ ختم ہوچکی ہے۔




لاک ڈاون کے درمیان سیکورٹی اہلکاروں کی زبردست کارروائی

کورونا وائرس کے انفیکشن کو پھیلنے سے روکنے کے لئے ان دنوں پورے ملک میں لاک ڈاون نافذ ہے۔ وہیں اس دوران جموں وکشمیر میں سیکورٹی اہلکاروں کی دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں بھی اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ اس سال وادی میں اپریل کے مہینے میں سب سے زیادہ دہشت گرد مارے گئے۔ ان میں سے بیشتر دہشت گرد پاکستان کی تنظیموں سے وابستہ تھے۔

60 میں سے 28 دہشت گرد اپریل میں ہوئے ہلاک

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق، جموں وکشمیر میں اس سال اب تک 60 دہشت گرد مارے گئے ہیں۔ ان میں سے 28 یعنی 46 فیصد دہشت گردوں کو اپریل ے مہینے میں ہی موت کے گھاٹ اتارا گیا۔ ایک ماہ میں اتنے زیادہ دہشت گردوں کو گزشتہ سال مئی میں ہلاک کیا گیا تھا۔ دہشت گردوں کے خلاف یہ کارروائی سی آرپی ایف اور جموں وکشمیر پولیس نے کی تھی۔ گزشتہ سال 152 دہشت گردوں کو مارا گیا تھا، جبکہ اپریل میں یہ اعدادوشمار صرف 11 کا تھا۔
First published: May 02, 2020 05:56 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading