جموں وکشمیر: شوپیاں میں دہشت گردوں نےکردیا دوٹرک ڈرائیوروں کا قتل، ٹرک کولگائی آگ

جموں وکشمیرکےشوپیاں کے پاس دہشت گردوں نے ہریانہ، راجستھان اورپنجاب کے رجسٹریشن نمبروالے ان ٹرکوں کو روک دیا اوران ڈرائیوروں پراندھادھند فائرنگ شروع کردی۔

Oct 24, 2019 10:10 PM IST | Updated on: Oct 24, 2019 10:46 PM IST
جموں وکشمیر: شوپیاں میں دہشت گردوں نےکردیا دوٹرک ڈرائیوروں کا قتل، ٹرک کولگائی آگ

علامتی تصویر

سری نگر: جموں وکشمیرکے شوپیان میں جمعرات کو دہشت گردوں نے دوٹرک ڈرائیوروں کا قتل کردیا۔ دہشت گردوں کے اس حملے میں ایک ڈرائیورزخمی ہے۔ دوسری طرف چترگام زینا پورہ گاؤں سے ایک ڈرائیورلاپتہ ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ مارے گئے یہ دونوں ہی ڈرائیور جموں وکشمیرسے نہیں ہیں۔

ایک سینئرافسران نے کہا کہ یہ بہت ہی بدقسمتی والا حادثہ ہے۔ یہ ٹرک ڈرائیورسیکورٹی اہلکاروں کو مطلع کئے بغیرداخلی حلقوں میں چلے گئے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ مارے گئے ڈرائیوروں کی لاش برآمد کرلئے گئے ہیں، وہیں زخمیوں کا علاج سری نگرکے اسپتال میں کیا جارہا ہے۔

Loading...

جموں وکشمیرکے ڈی جی پی دلباغ سنگھ نے کہا کہ دہشت گردوں نے جمعرات شام کو شوپیاں کے چترگام کے پاس ٹرک پرگولیاں چلائیں، اس گولی باری میں تین ڈرائیورزخمی ہوگئے۔ دہشت گردوں نے ہریانہ، راجستھان اورپنجاب کے رجسٹریشن نمبروالے ان ٹرکوں کوروک دیا اوران ڈرائیوروں پراندھا دھند گولی باری شروع کردی، جنہوں نے بھاگنے کی کامیاب کوشش کی۔ انہوں نے دو ٹرکوں کوبھی آگ کے حوالے کردیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں جموں وکشمیرسے باہرکے لوگوں پرگولی باری کی کئی وارداتوں سامنے آئی ہیں۔

Loading...