کیرالہ: 324 لوگوں کی موت، 2 کروڑ لوگ ہوئے متاثر، یو اے ای نے مدد کے لئے بڑھائے ہاتھ

کیرالہ میں مسلسل بارش، سیلاب اور لینڈ سلائڈنگ کی وجہ سے معمول کی زندگی پوری طرح متاثر ہو گئی ہے۔

Aug 18, 2018 08:56 AM IST | Updated on: Aug 18, 2018 09:48 AM IST
کیرالہ: 324 لوگوں کی موت، 2 کروڑ لوگ ہوئے متاثر، یو اے ای نے مدد کے لئے بڑھائے ہاتھ

طرہ میں ہزاروں جانیں

کیرالہ میں مسلسل بارش، سیلاب اور لینڈ سلائڈنگ کی وجہ سے معمول کی زندگی پوری طرح سے متاثر ہو گئی ہے۔ متحدہ عرب امارات کے وزیر اعظم اور نائب صدر شيخ محمد بن راشد المکتوم نے کیرلا میں سیلاب سے متاثر لوگوں کی مدد کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے اور ساتھ ہی کہا ہے کہ جلد سے جلد متحدہ عرب امارات کی جانب سے امداد پہنچائی جائے۔

واضح ہو کہ ریاست میں مسلسل بارش اور سیلاب کی وجہ سے 324 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ 1924 کے بعد سے یہ سب سے خطرناک سیلاب ہے۔ اس سیلاب کی وجہ سے تقریباََ 2 کروڑ لوگ متاثر ہوئے ہیں جن میں سے تقریباََ 3 لاکھ لوگوں نے امدادی کیمپوں میں پناہ لی ہے۔

Loading...

راحت رسانی ٹیم لاپتہ لوگوں کی تلاش میں مصروف ہے۔  کیرالہ کے سبھی حصوں میں اب بھی زبردست بارش کی حالت بنی ہوئی ہے۔ مختلف سطحوں پر راحت رسانی کا عمل بھی جاری ہے، لیکن بڑی تعداد میں لوگوں کی جانیں جا رہی ہیں اور بہت بڑی تعداد میں لوگ بے گھر ہورہے ہیں۔ کیرلا کے وزیر اعلیٰ پنرائی وجین نے  بتایا کہ ریاست میں 29 مئی سے لے کر جمعہ کے روز تک 324 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جمعہ کے روز 88,442  لوگوں کو بچایا گیا اور 3,14,419 لوگ امدادی کیمپوں میں ہیں۔

 

Loading...