ہوم » نیوز » معیشت

جیو پلیٹ فارم میں ابو ظہبی کی مبادلہ کرے گی 9,093 کروڑ کا انویسٹمنٹ

جیو پلیٹ فارمز میں سرمایہ کاروں کا تانتا لگ گیا ہے۔ چھٹے ہفتے میں چھٹی بڑی انویسٹمنٹ جیو پلیٹ فارمز کو ملی ہے۔ کل 87,655.35 کروڑ روپئےکا انویسٹمنٹ ہوا۔

  • Share this:
جیو پلیٹ فارم میں ابو ظہبی کی مبادلہ کرے گی 9,093 کروڑ کا انویسٹمنٹ
مبادلہ کے پورٹ فولیو میں ایڈوانس مینوفیکچرنگ، سیمی کنڈکٹر، دھات اور کانکنی شامل ہیں۔ دوا اور میڈیکل ٹیکنالوجی، قابل تجدید توانائی اور یوٹیلٹیز، ایرو اسپیس اور مختلف فائنانس ہولڈنگز کا انتظام شامل ہے۔ جیو ایک ایسے ’’ڈیجیٹل بھارت‘‘ کی تعمیر کرنا چاہتا ہے، جس کا فائدہ 130 کروڑ ہندوستانیوں اور کاروباریوں کو ملے۔ ایک ایسا ’’ڈیجیٹل بھارت‘‘ جس سے خاص طور پر ملک کے چھوٹے کاروباریوں، مائیکرو کاروباریوں اور کسانوں کے ہاتھ مضبوط ہوں۔ جیو نے بھارت میں ڈیجیٹل انقلاب لانے اور بھارت کو دنیا کی سب سے بڑی ڈیجیٹل طاقتوں کے بیچ اہم مقام دلانے میں اہم رول نبھایا ہے۔

نئی دلی: جیو پلیٹ فارمز میں انویسٹمینٹ کیلئے غیر ملکی انویسٹرز کا تانتا لگا ہے۔ اسے پچھلے 6 ہفتوں میں چھٹی بڑی انویسٹمنٹ ملی ہے۔ ابو ظہبی کی مبادلہ انویسٹمنٹ کمپنی نے 1.85فیصد ایکویٹی کیلئے جیو پلیٹ فارمز میں 9,093.60 کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔ مبادلہ نے جیو پلیٹ فارمز کی ایکویٹی ویلیو 4.91 لاکھ کروڑ وپے آنکی ہے۔ فیس بُک کے انویسٹمنٹ کے ساتھ، جیو پلیٹ فارمز میں سرمایہ کاری کا جو سلسلہ شروع ہو ا تھا وہ تھم نہیں رہا ہے۔ اب تک کل 6 بڑے انویسٹرز کے ذریعہ جیو پلیٹ فارمز میںکل 87,655.35 کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری ہوچکی ہے۔




سب سے پہلے فیس بُک انویسٹمنٹ لے کر آیا۔ اس کے بعد دنیا کے ممتاز انویسٹر سلور لیک، وسٹا ایکویٹی پارٹنرز، جنرل اٹلانٹک اور KKR اور اب مبادلہ انویسٹمنٹ کمپنی، جیو پلیٹ فارمز، ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ کی ’’فل اونڈ سبسیڈیری‘‘ ہے۔ یہ ایک ’نیکسٹ جنریشن‘ ٹیکنا لوجی کمپنی ہے، جو بھارت کو ایک ڈیجیٹل سوسائٹی بنانے کے کام میں مدد کررہی ہے۔ اس کے لئے جیو کے سرکردہ ڈیجیٹل ایپ، ڈیجیٹل ایکوسسٹم اور ہندوستان کے نمبر #1 ہائی۔ اسپیڈ کنیکٹویٹی پلیٹ فارم کو ایک، ساتھ لانے کا کام کر رہی ہے۔ ریلائنس جیو انفو کوم لمیٹڈ جس کے 38 کروڑ 80 لاکھ گراہک ہیں، وہ جیو پلیٹ فارم لمیٹڈ کی ’’ہولی اونڈ سبسڈیری‘‘ بنی رہے گی۔


ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر مکیش امبانی نے کہا کہ’ مجھے خوشی ہے کہ دنیا کے سب سے بہتر اور انقلابی انویسٹرز میں سے ایک مبادلہ نے ہمارے ساتھ پارٹنر شپ کا فیصلہ کیا ہے۔ وہ بھارت کو ڈیجیٹل ملک بنانے کے ہمارے سفر کا ہم سفر بنیں گے۔ ابو ظہبی کے ساتھ میرے لمبے وقت سے رشتے ہیں اور میں نے دیکھا ہے کہ یو اے ای کی علم پر مبنی معیشت کو دنیا سے جوڑنے اورگونا گونی کے رنگ بھرنے میں مبادلہ نے زبردست کام کیا ہے۔ ہم مبادلہ کے تجربہ سے مستفیض ہونے کیلئے پُرامید ہیں۔

مکیش امبانی نے کہا کہ’ مجھے خوشی ہے کہ دنیا کے سب سے بہتر اور انقلابی انویسٹرز میں سے ایک مبادلہ نے ہمارے ساتھ پارٹنر شپ کا فیصلہ کیا ہے۔
مکیش امبانی نے کہا کہ’ مجھے خوشی ہے کہ دنیا کے سب سے بہتر اور انقلابی انویسٹرز میں سے ایک مبادلہ نے ہمارے ساتھ پارٹنر شپ کا فیصلہ کیا ہے۔


مبادلہ انویسٹمنٹ کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر اور گروپ کے سی ای او خلدون المبارک نے کہا ’’ہم نے دیکھا ہے کہ کیسے Jio نے بھارت میں مواصلات اور کنیکٹویٹی کو بدل دیا ہے اور ایک انویسٹر اور شراکت دار کی شکل میں، ہم بھارت کی ڈیجیٹل ترقی کے سفر کو حمایت دینے کیلئے پُر عزم ہیں۔‘‘


مبادلہ کے پورٹ فولیو میں ایڈوانس مینوفیکچرنگ، سیمی کنڈکٹر، دھات اور کانکنی شامل ہیں۔ دوا اور میڈیکل ٹیکنالوجی، قابل تجدید توانائی اور یوٹیلٹیز، ایرو اسپیس اور مختلف فائنانس ہولڈنگز کا انتظام شامل ہے۔ جیو ایک ایسے ’’ڈیجیٹل بھارت‘‘ کی تعمیر کرنا چاہتا ہے، جس کا فائدہ 130 کروڑ ہندوستانیوں اور کاروباریوں کو ملے۔ ایک ایسا ’’ڈیجیٹل بھارت‘‘ جس سے خاص طور پر ملک کے چھوٹے کاروباریوں، مائیکرو کاروباریوں اور کسانوں کے ہاتھ مضبوط ہوں۔ جیو نے بھارت میں ڈیجیٹل انقلاب لانے اور بھارت کو دنیا کی سب سے بڑی ڈیجیٹل طاقتوں کے بیچ اہم مقام دلانے میں اہم رول نبھایا ہے۔
First published: Jun 05, 2020 06:17 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading