سابق گورنر عزیز قریشی نے ہاردک پٹیل اورعمیق جامعی کو ٹکٹ دینے کیلئے اکھیلیش یادو کو دیا مشورہ

اترپردیش و اتراکھنڈ کے سابق گورنر عزیز قریشی نے سماجوادی پارٹی کےسربراہ اکھیلیش یادو کی جم کر تعریف کرتے ہوئے انہیں ایک ہونہار لیڈر قرار دیا ہے ۔

Mar 08, 2019 03:40 PM IST | Updated on: Mar 08, 2019 03:40 PM IST
سابق گورنر عزیز قریشی نے ہاردک پٹیل اورعمیق جامعی کو ٹکٹ دینے کیلئے اکھیلیش یادو کو دیا مشورہ

عزیز قریشی ۔ فائل فوٹو ۔

اترپردیش و اتراکھنڈ کے سابق گورنر عزیز قریشی نے سماجوادی پارٹی کےسربراہ اکھیلیش یادو کی جم کر تعریف کرتے ہوئے انہیں ایک ہونہار لیڈر قرار دیا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عزیر قریشی کا کہنا ہے کہ اکھیلیش یادو ایس پی کو کافی آگے تک لے جائیں گے ۔

لوک سبھا انتخابات 2019 کے پیش نظر سماجوادی پارٹی اور بہوجن سماج پارٹی کے درمیان اتحاد کے بارے میں بات کرتے ہوئے عریز قریشی نے اس کا پورا کریڈٹ اکھیلیش یادو کو دیا ۔ تاہم اس موقع پر انہوں نے اس اتحاد میں کانگریس کو بھی شامل کئے جانے کی وکالت کی اور کہا کہ کانگریس کو کنارے کردینا ایک چوک ہوگی ۔

عزیز قریشی کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے حالیہ ملاقات میں اکھیلیش یادو کو یہ بھی مشورہ دیا ہے کہ ہاردک پٹیل اور عمیق جامعی جیسے لوگوں کو ٹکٹ دیا جائے ۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ اکھیلیش نے اس کا کیا جواب دیا ، تو انہوں نے کہا کہ جواب مثبت میں تھا اور مجھے امید ہے کہ وہ میرے مشورے کا خیال رکھیں گے۔

غور طلب ہے کہ ملک بھر میں لوک سبھا انتخابات کو لے کر سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں۔ اترپردیش میں سماجوادی پارٹی نے امیدواروں کی اپنی پہلی فہرست بھی جاری کردی ہے ، جس میں چھ امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے ۔ ملائم سنگھ یادو مین پوری پارلیمانی حلقہ سے الیکشن لڑیں گے ۔

Loading...

Loading...