ادے پور: ادے پور کے سوینا علاقے میں واقع زرعی منڈی میں نئی دوکان کی بنیاد کھودنے کے دوران اس سے متصل دوسری دوکان کے منہدم (Shop collapsed) ہوجانے سے بڑا حادثہ ہوگیا۔ اس حادثے میں 11 افراد ملبے کے نیچے دب گئے۔ ان میں سے 2 صارفین اور ایک اکاونٹنٹ کی موت ہوگئی۔ 8 دیگر لوگ شدید طور پر زخمی ہوگئے۔ انہیں ریسکیو کرکے علاج کے لئے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت (Ashok Gehlot) زخمیوں کی خیریت معلوم کرنے کے لئے اسپتال پہنچے۔ حکومت کی طرف سے مہلوکین کی فیملی کو 2-2 لاکھ اور زخمیوں کو 50-50 ہزار روپئے کے اقتصادی مدد دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔
جانکاری کے مطابق، حادثہ بدھ کی شام کو زرعی منڈی کی دوکان نمبر 10 پر پیش آیا۔ وہاں منظوری تو فرسٹ فلور بنانے کی لی گئی تھی، لیکن اس کی آڑ میں غیرقانونی طور پر بغل میں ایک نئی دوکان کی بنیاد کھود دی گئی۔ اس سے ونے کانت کی پہلے والی دوکان کی چھت تیز دھماکہ کے ساتھ گر گئی۔ حادثے کے دوران دوکان میں مالک ونے کانت، دوکان کا اکاونٹ، صارفین اور مزدوروں سمیت 11 افراد موجود تھے۔
ایس ڈی آر ایف کی ٹیم نے کیا ریسکیوچھت کے اچانک منہدم ہونے سے یہ سبھی لوگ اس کے نیچے ملبے میں دب گئے۔ حادثہ ہوتے ہی زرعی منڈی علاقے میں افراتفری کا ماحول ہوگیا۔ بھیڑ بھاڑ والا علاقہ ہونے کے سبب موقع پر بڑی تعداد میں لوگ جمع ہوگئے۔ اطلاع پر ایس ڈی آر ایف کی ٹیم اور پولیس موقع پر پہنچی۔ ایس ڈی آر ایف کی ٹیم نے ملبے سے ریسکیو کرکے لوگوں کو باہر نکالا۔ تاہم تب تک 3 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔
منڈی میں کافی دیر تک افراتفری مچی رہیبعد میں 8 زخمیوں کو فوری ایم بی اسپتال پہنچایا گیا۔ حادثے میں موت کے شکار ہوئے لوگوں میں سے نیلیش میناریا اور بھاویش تنبولی گراہک تھے۔ جبکہ جے پال سنگھ دوکان کا اکاونٹنٹ تھا۔ دوکان کے مالک ونے کانت اور کملیش جین بھی حادثے میں زخمی ہوگئے۔ حادثے کے سبب منڈی میں کافی دیر تک افراتفری مچی رہی۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔