உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Udaipur Murder Case:کنہیالال قتل معاملے میں ایکشن،اُدئے پور شہر کے ایڈیشنل ایس پی اشوک کمار مینا معطل

    Udaipur Murder Case: پورے راجستھان میں بڑے پیمانے پر ہوئے پولیس اہلکاروں کے تبادلے۔

    Udaipur Murder Case: پورے راجستھان میں بڑے پیمانے پر ہوئے پولیس اہلکاروں کے تبادلے۔

    ادے پور کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس منوج کمار کا تبادلہ کوٹا آر اے اے اسی بٹالین میں کمانڈنٹ II کے طور پر کیا گیا ہے۔ جمیر سپرنٹنڈنٹ آف پولس وکاس کمار کو ادے پور کا نیا پولیس سپرنٹنڈنٹ بنایا گیا ہے۔ جودھپور پولیس کمشنر نوجیوتی گوگوئی کو انسپکٹر جنرل آف پولیس، پولیس اکیڈمی، جے پور مقرر کیا گیا ہے۔

    • Share this:
      Udaipur Murder Case News: حکومت نے ادے پور شہر کے ایڈیشنل ایس پی اشوک کمار میناAshok Kumar) Meena) کو معطل کر دیا ہے۔ یہ کارروائی کنہیا لال قتل کیس میں کی گئی ہے۔ اس سے قبل راجستھان حکومت نے 32 پولیس افسران کا تبادلہ کیا تھا۔ بتا دیں کہ ادے پور قتل کیس میں اب تک کل چار لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اس معاملے کی جانچ نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) انسداد دہشت گردی اسکواڈ (اے ٹی ایس) اور راجستھان پولیس کی اسپیشل برانچ (ایس او جی) کے تعاون کے ساتھ کر رہی ہے۔

      ان عہدیداروں کا ہوا تبادلہ
      بتادیں کہ اس سے قبل راجستھان حکومت نے جمعرات کی رات دیر گئے انڈین پولیس سروس (IPS) کے 32 افسران کے تبادلے کے احکامات جاری کیے، جن میں انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی) اور سپرنٹنڈنٹ آف پولیس، ادے پور شامل ہیں۔ پرسونل ڈپارٹمنٹ کی طرف سے جاری حکم کے مطابق، ادے پور سمیت 10 اضلاع کے پولیس سپرنٹنڈنٹ کا تبادلہ کر دیا گیا ہے۔ ادے پور کے انسپکٹر جنرل آف پولیس ہنگلاج دان کو عہدے سے ہٹا کر انسانی حقوق کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی پرفل کمار کو انسپکٹر جنرل آف پولیس، ادے پور بنایا گیا ہے۔ کمار اس سے قبل انسداد دہشت گردی اسکواڈ (اے ٹی ایس) میں انسپکٹر جنرل آف پولیس تھے۔

      یہ بھی پڑھیں:
      Udaipur Murder: کنہیا لال کےخاندان کی مدد، بی جےپی لیڈرکپل مشرانے 1.35 کروڑکیےجمع

      یہ بھی پڑھیں:
      Udaipur Murder Case:این آئی اے نے کہا-واردات میں دہشت پھیلانے والے گروہ کا ہاتھ

      ادے پور کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس منوج کمار کا تبادلہ کوٹا آر اے اے اسی بٹالین میں کمانڈنٹ II کے طور پر کیا گیا ہے۔ جمیر سپرنٹنڈنٹ آف پولس وکاس کمار کو ادے پور کا نیا پولیس سپرنٹنڈنٹ بنایا گیا ہے۔ جودھپور پولیس کمشنر نوجیوتی گوگوئی کو انسپکٹر جنرل آف پولیس، پولیس اکیڈمی، جے پور مقرر کیا گیا ہے۔ کوٹا کے انسپکٹر جنرل آف پولیس روی دت گوڑ کو گوگوئی کی جگہ جودھ پور کا نیا پولیس کمشنر بنایا گیا ہے۔ جودھپور کے ڈپٹی کمشنر آف پولیس (مشرقی) بھون بھوشن یادو کو کمانڈنٹ 9ویں بٹالین RAC ٹونک کے طور پر مقرر کیا گیا ہے۔ غور طلب ہے کہ مئی میں وزیر اعلی اشوک گہلوت کے گڑھ جودھ پور میں فرقہ وارانہ کشیدگی پیدا ہوئی تھی۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: