شیوسینا صدر ادھو ٹھاکرے نے اپنایا راہل گاندھی کا نعرہ، کہا چوکیدار چور ہے

شولاپور ضلع میں ایک ریلی میں ٹھاکرے نے ایک واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے ایک الگ سیاق وسباق میں اس نعرے کا استعمال کیا ہے۔

Dec 25, 2018 11:43 AM IST | Updated on: Dec 25, 2018 11:43 AM IST
شیوسینا صدر ادھو ٹھاکرے نے اپنایا راہل گاندھی کا نعرہ، کہا چوکیدار چور ہے

شیوسینا سربراہ ادھو ٹھاکرے

شیوسینا سربراہ ادھو ٹھاکرے نے پیر کے روز سینئر اتحادی بی جے پی اور وزیراعظم نریندر مودی پر زبردست حملہ کرنے کے لئے ’ چوکیدار چور ہے‘‘ کے نعرہ کا استعمال کیا۔ حزب اختلاف کانگریس رافیل سودے کے سلسلے میں وزیر اعظم کے لئے اس نعرہ کا استعمال کرتی رہی ہے۔

کانگریس  صدر راہل گاندھی نے فرانس کے ساتھ 58،000 کروڑ روپئے کے رافیل سودے اور اس میں ہونے والی مبینہ بےضابطگیوں کا دعویٰ کرنے کے لئے’ چوکیدار چور ہے‘ کا نعرہ بار بار بولا ہے اور نریندر مودی پر نشانہ سادھا ہے۔

Loading...

شولاپور ضلع میں ایک ریلی میں ٹھاکرے نے ایک واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے ایک الگ سیاق وسباق میں اس نعرے کا استعمال کیا ہے۔

Loading...