نئی دہلی: مہاراشٹر میں ہنومان چالیسا پاٹھ پر کھڑا تنازعہ (Hanuman Chalisa Dispute) اب پوری طرح سے سیاسی طور پر لےل چکا ہے۔ پارلیمنٹ نونیت رانا (Navneet Rana) اور رکن اسمبلی روی رانا (Ravi Rana) کی گرفتاری کے پیر کو مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے اس معاملے پر اپنی خاموشی توڑی۔ بی جے پی کے سخت تیور کے بعد اب وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے (Uddhav Thackeray) نے سخت انداز میں نصیحت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہنومان چالیسا کا پاٹھ کرنا ہے تو گھر آکر کیجئے، لیکن دادا گیری نہیں چلے گی۔
وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے ہنومان چالیسا تنازعہ کے درمیان اپوزیشن پر حملہ بولتے ہوئے کہا کہ گھر آنا ہے تو آو، اگر اپنے گھر پر ہنومان چالیسا پڑھنے کی جگہ نہیں ہے اور میرے گھر آکر پڑھنا چاہتے ہیں تو آئیے، لیکن اس کا ایک طریقہ ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دادا گیری نہیں چلے گی۔ ہمیں بالا صاحب ٹھاکرے نے سکھایا ہے کہ داداگیری کو کیسے توڑنا ہے۔
وزیر اعلیٰ ادو ٹھاکرے نے کہا کہ ہر کام کا ایک طریقہ ہوتا ہے۔ دیوالی ہو یا دشہرہ یا پھر کوئی دیگر تہوار سادھو مہاتما ہمارے گھر آتے رہتے ہیں۔ جب بالا صاحب زندہ تھے، ماں صاحب زندہ تھی، وہ تب بھی آتے تھے اور آج بھی آتے ہیں، لیکن جب بھی کوئی آتا ہے تو ٹھیک طرح سے اطلاع دیتا ہے۔
ہمیں دادا گیری نکالنا آتا ہےانہوں نے رکن پارلیمنٹ نونیت رانا کا نام لئے بغیر کہا کہ اگر آپ میرے گھر آنا چاہتے ہیں تو آئیے۔ آپ کی مہمان نوازی ہوگی، لیکن اگر دادا گیری کے ساتھ آرہے ہیں تو شیو سینا سربراہ نے ہندتوا کے پاٹھ میں ہمیں یہ بھی سکھایا ہے کہ دادا گیری کیسے نکالی جاتی ہے۔ اپنے اوپر اٹھ رہے ہندتوا کے سوال پر انہوں نے کہا کہ بہت دنوں سے لوگ بول رہے ہیں کہ میں نے ہندتوا کو چھوڑ دیا ہے۔ ارے میں نے کیا چھوڑا ہے۔ انہوں نے پوچھا کہ ہندتوا کوئی دھوتی ہے کیا جسے جب من آیا باندھ لیا اور جب من آیا چھوڑ دیا۔
گھنٹہ بجانے والا ہندو نہیں چاہئےبی جے پی پر نشانہ سادھتے ہوئے ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ آپ لوگ ہندتوا کے بارے میں کیا سکھائیں گے۔ مجھے بالا صاحب ٹھاکرے نے ہندتوا کے پاٹھ میں سکھایا ہے کہ مجھے مندر میں گھنٹہ بجانے والا ہندو نہیں بلکہ دہشت گردوں سے بچانے والا ہندو چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ رام مندر آپ نے نہیں بلکہ عدالت کے حکم پر بن رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ وقت میں جو نقلی ہندتوا والے لوگ آگئے ہیں، جو یہ سوچتے ہیں کہ تیری قمیص زیادہ بھگوا ہے یا میری قمیص زیادہ بھگوا ہے، ایسے ہندتوا والے لوگوں کی خبر ہمیں لینی ہی پڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم گھنٹہ دھاری ہندتوا نہیں بلکہ گدا دھاری ہندتوا پر عمل کرتے ہیں اور میں جلد ہی ایک ریلی کروں گا اور سب کی خبر لی جائے گی۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔