اورنگ آباد: مہاراشٹر کے اورنگ آباد ضلع سے شیو سینا کے باغی رکن اسمبلی رمیش بورنارے نے منگل کو الزام لگایا کہ پارٹی سربراہ ادھو ٹھاکرے کو گھیرے رہنے والے چار لوگوں کی ’منڈلی‘ کی وجہ سے بغاوت ہوئی۔ اسمبلی میں وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے حکومت کے آسانی سے فلور ٹسٹ حاصل کرنے کے ایک دن بعد صحافیوں سے بات چیت میں ویجا پور کے رکن اسمبلی رمیش بورنارے نے کہا، ’شندے کے وزیر اعلیٰ بننے سے شیو سینک خوش ہیں‘۔
حالانکہ انہوں نے اس سوال کا جواب نہیں دیا کہ کیا گزشتہ ڈھائی سال تک ٹھاکرے کے وزیر اعلیٰ رہتے ہوئے ان کے انتخابی حلقے کا ترقیاتی کام متاثر ہوا تھا۔ انہوں نے بغیر نام لئے کہا، ’قابل ذکربات یہ ہے کہ 50 اراکین اسمبلی چلے گئے اور ایکناتھ شندے کے حق میں آگئے، لیکن میں اس صورتحال کے لئے ادھو ٹھاکرے کو ذمہ دار نہیں مانتا۔ اس کے لئے ان کے چاروں طرف موجود چار لوگوں کی منڈلی ذمہ دار ہے‘۔
’شیو سینا بانی بال ٹھاکرے ہمارے آئیڈیل ہیں‘رمیش بورنارے نے کہا کہ شیو سینا بانی بال ٹھاکرے ہمارے آئیڈیل ہیں اور ہم ٹھاکرے فیملی کو نہیں بھول سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ شندے گروپ سے جڑے تاکہ ویجا پور کے پانچ اہم موضوعات کا حل نکالا جا سکے۔ رمیش بورنارے نے کہا، ’اگر ان موضوعات کا حل نہیں ہوتا تو رائے دہندگان مجھے سال 2024 (آئندہ اسمبلی انتخابات) معاف نہیں کریں گے‘۔ ایکناتھ شندے کی قیادت میں باغی اراکین اسمبلی کے گوہاٹی میں ڈیرا ڈالنے کے دوران اورنگ آباد میں ان کے خلاف ہوئے احتجاج کا حوالہ دیتے ہوئے بورنارے نے کہا کہ احتجاج کر رہے شیو سینکوں کو ورغلایا گیا تھا۔
شیو سینا میں بغاوت سے گری ادھو ٹھاکرے کی حکومتگزشتہ ماہ ایکناتھ شندے نے شیو سینا کے خلاف بغاوت کردی تھی۔ پارٹی کے بیشتر اراکین ان کے ساتھ چلے گئے تھے، جس وجہ سے ادھو ٹھاکرے کی قیادت والی مہا وکاس اگھاڑی حکومت گر گئی تھی۔ ادھو ٹھاکرے کے استعفیٰ کے ایک دن بعد ایکناتھ شندے نے 30 جون کو وزیر اعلیٰ عہدے کا حلف لیا تھا۔ بی جے پی لیڈر دیویندر فڑنویس نائب وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیا تھا۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔