ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

مہاراشٹر کی ترقی کے لئے سبھی تمام اراکین پارلیمان مرکزی حکومت کے ساتھ تعاون کریں: ادھو ٹھاکرے

مہاراشٹر کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے تمام اراکین پارلیمنٹ سے پارٹی کے اختلافات بھلا کر ریاست کی ترقی کے زیر التواء معاملوں پر مرکزی حکومت کے ساتھ تعاون کرنے کی اپیل کی ہے۔

  • Share this:
مہاراشٹر کی ترقی کے لئے سبھی تمام اراکین پارلیمان مرکزی حکومت کے ساتھ تعاون کریں: ادھو ٹھاکرے
مہاراشٹر کی ترقی کے لئے سبھی تمام اراکین پارلیمان مرکزی حکومت کے ساتھ تعاون کریں: ادھو ٹھاکرے

ممبئی: مہاراشٹر کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے تمام اراکین پارلیمنٹ سے پارٹی کے اختلافات بھلا کر ریاست کی ترقی کے زیر التواء معاملوں پر مرکزی حکومت کے ساتھ تعاون کرنے کی اپیل کی ہے۔ 29 جنوری سے شروع ہونے والے پارلیمنٹ کے بجٹ سیشن کے پیش نظر جمعرات کی شام مسٹر ٹھاکرے کی زیر صدارت سہیادری گیسٹ ہاؤس میں پارٹی کے لوک سبھا اورراجیہ سبھا اراکین پارلیمنٹ کے ساتھ مرکزی سرکار سے ریاست کی زیر التواء تجاویز پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے ایک میٹنگ منعقد ہوئی۔


اس موقع پرعوامی تعمیرات کے وزیر اشوک چوان، شہری ترقی کے وزیر ایکناتھ شندے، آبی وسائل کے وزیر جینت پاٹل، وزیر صنعت سبھاش دیسائی، مرکزی سماجی انصاف کے وزیر رام داس اٹھاولے، چیف سکریٹری سنجے کمار اور دیگران موجود تھے۔


ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ اراکین پارلیمنٹ میں ریاستی سرکار کےزیر التوا معاملات اٹھائیں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ محکمہ جاتی اور ممبران پارلیمنٹ کی کمیٹیاں تشکیل دے کر مختلف معاملات اٹھائے جائیں گے۔
ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ اراکین پارلیمنٹ میں ریاستی سرکار کےزیر التوا معاملات اٹھائیں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ محکمہ جاتی اور ممبران پارلیمنٹ کی کمیٹیاں تشکیل دے کر مختلف معاملات اٹھائے جائیں گے۔


ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ اراکین پارلیمنٹ میں ریاستی سرکار کےزیر التوا معاملات اٹھائیں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ محکمہ جاتی اور ممبران پارلیمنٹ کی کمیٹیاں تشکیل دے کر مختلف معاملات اٹھائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے عوام کو اراکین پارلیمنٹ سے توقعات وابستہ ہیں۔ نمائندوں کو عوام کے مسائل کو ترجیح دینی چاہئے۔ ہر رکن پارلیمنٹ کو مرکزی حکومت سے ریاست کے لئے زیادہ سے زیادہ رقومات فراہم کرنے کی اپیل کرنی چاہئے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Jan 22, 2021 06:20 PM IST