ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

ادھو ٹھاکرے نے کہا- مہاراشٹر میں دوبارہ لاک ڈاؤن نہیں ہوگا، کہیں بھی بھیڑ نہ لگائیں

مہاراشٹر (Maharashtra) میں کورونا وائرس (Coronavirus)کے بڑھ رہے معاملوں کے درمیان وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے (Uddhav Thaceray) نے واضح کیا ہے کہ ریاست میں دوبارہ لاک ڈاون (Lockdown In maharashtra) نہیں نافذ ہوگا۔

  • Share this:
ادھو ٹھاکرے نے کہا- مہاراشٹر میں دوبارہ لاک ڈاؤن نہیں ہوگا، کہیں بھی بھیڑ نہ لگائیں
ادھو ٹھاکرے نے کہا- مہاراشٹر میں دوبارہ لاک ڈاؤن نہیں ہوگا۔

ممبئی: مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے سنیچر کو کہا ہے کہ ریاست میں دوبارہ لاک ڈاؤن نہیں کیا جائے گا۔ ادھو  ٹھاکرے نے آج یہاں اپنے دفتر میں ٹوئٹ کیا، جس میں انہوں نے ریاست میں لاک ڈاؤن سے متعلق اڑ رہی سبھی طرح کی افواہوں کو مسترد کرتےہوئے کہا کہ مہاراشٹر میں دوبارہ لاک ڈاؤن نہیں ہوگا۔

وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے لوگوں کو یہ بھی مشورہ دیا ہے کہ وہ بیماری کے پھیلنے سے روکنے کے لئے ہدایات کی پیروی کریں اور سماجی دوری بنائے رکھیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ’’لاک ڈاؤن کا دوبارہ اعلان نہیں کیا جائے گا۔‘‘ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کہیں بھی بھیڑ نہیں لگائیں اور حکومت کے ذریعہ جاری ہدایات کی پیروی کریں۔




صرف مہاراشٹر میں چین سے زیادہ معاملے
واضح رہے کہ ملک میں لاک ڈاون میں چھوٹ ملنے کے بعد سڑکوں پر لوگوں کی بھیڑ بھی دیکھی جا رہی ہے۔ ایسی کئی تصویریں سامنے آئی ہیں، جن میں لوگ سوشل ڈیسٹنسنگ کے ضوابط توڑنے اور بغیر ماسک کے نظر آرہے ہیں۔ وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے اس پر سخت اعتراض ظاہر کیا ہے۔ کورونا وائرس (کووڈ۔19) کی وبا سے مہاراشٹر سب سے زیادہ متاثر ہے اور یہاں کووڈ معاملوں کی تعداد 97,000 سے زیادہ ہے۔ یہ چین کے مجموعی معاملوں سے بھی زیادہ ہے۔  چین میں کورونا وائرس سے متاثر لوگوں کی تعداد 97 ہزار، جبکہ اموات کی تعداد 3,590 ہے۔ چین میں اب 60 سے بھی کم لوگوں کا کووڈ-19 کے لئے علاج چل رہا ہے۔ جبکہ باقی لوگوں کو ٹھیک ہون کے بعد اسپتال سے چھٹی دی جا چکی ہے۔ ممبئی کی بات کریں تو یہاں پر 54000 سے زیادہ معاملے ہیں۔
First published: Jun 13, 2020 08:36 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading