اپنا ضلع منتخب کریں۔

    مہاراشٹر میں اقتدار تبدیلی کے بعد ادھو ٹھاکرے نےکہا- اب 5 سال تک BJP کو نہیں ملے گا CM کا عہدہ

    مہاراشٹر میں اقتدار تبدیلی کے بعد سابق وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے پہلی بار بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اب آئندہ پانچ سال تک بی جے پی کا کوئی بھی لیڈر مہاراشٹر میں وزیر اعلیٰ نہیں بنے گا۔

    • Share this:
      ممبئی: مہاراشٹر میں اقتدار تبدیلی کے بعد سابق وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے پہلی بار بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اب آئندہ پانچ سال تک بی جے پی کا کوئی بھی لیڈر مہاراشٹر میں وزیر اعلیٰ نہیں بنے گا۔ واضح رہے کہ جمعرات کو شیو سینا کے باغی لیڈر ایکناتھ شندے نے مہاراشٹر کے 20ویں وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیا۔ جبکہ بی جے پی کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے نائب وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیا۔

      مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے کہا، ’یہ جو کل ہوا، میں نے پہلی ہی امت شاہ سے کہا تھا کہ ڈھائی سال تک شیو سینا کا وزیر اعلیٰ ہو اور وہی ہوا۔ پہلے ہی اگر ایسا کرتے تو مہا وکاس اگھاڑی وجود میں ہی نہیں آتا۔ اگر میری بات مانی ہوتی تو ڈھائی سال بی جے پی کا وزیر اعلیٰ رہتا، اب 5 سال تک بی جے پی کا وزیر اعلیٰ ہونے والا نہیں ہے‘۔

      ’شندے شیو سینا کے وزیراعلیٰ نہیں‘

      ادھو ٹھاکرے نے ایک بار پھر سے دوہرایا کہ ایکناتھ شندے شیو سینا کے وزیراعلیٰ نہیں ہیں‘۔ انہوں نے کہا، ’جس طرح سے حکومت بنی ہے اور ایک مبینہ شیو سینا کارکن کو وزیر اعلیٰ بنایا گیا ہے، میں نے امت شاہ سے یہی کہا تھا۔ یہ باعزت طریقے سے کیا جاسکتا تھا۔ شیو سینا باضابطہ طور پر اس وقت آپ کے ساتھ تھی۔ یہ وزیر اعلیٰ (ایکناتھ شندے) شیو سینا کے نہیں ہیں‘۔

      میرا غصہ ممبئی پر نہ نکالیں

      ادھو ٹھاکرے نے موجودہ حکومت سے یہ بھی اپیل کی کہ وہ ممبئی کے لوگوں پر ان کا غصہ نہ نکالیں۔ انہوں نے کہا کہ میٹرو شیڈ کی تجویز میں تبدیلی نہ کریں۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ممبئی کے ماحولیات کے ساتھ کھلواڑ کرنا ٹھیک بات نہیں ہے۔ واضح رہے کہ مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے اور نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے اقتدار میں آنے کے کچھ گھنٹے بعد ہوئی کابینہ کی پہلی میٹنگ میں ادھو ٹھاکرے کی قیادت والی مہاوکاس اگھاڑی حکومت کے ممبئی میٹرو لائن-3 کے آرے کالونی میں مجوزہ کار شیڈ کو ٹرانسفر کرنے کے فیصلے کو پلٹنے کی سمت میں پہلا قدم اٹھایا گیا۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: