ادھوٹھاکرے کا سوال- محبوبہ مفتی کےساتھ بی جے پی جاسکتی ہے توکانگریس - این سی پی کےساتھ ہم کیوں نہیں؟

 شیو سینا سربراہ نےکہا کہ آج تک مہاراشٹرکوایسا گورنرنہیں ملا۔ ایسا گورنراگرسبھی ریاستوں کومل گیا تودوسرے ریاستیں برباد ہوجائیں گی۔

Nov 12, 2019 11:06 PM IST | Updated on: Nov 12, 2019 11:06 PM IST
ادھوٹھاکرے کا سوال- محبوبہ مفتی کےساتھ بی جے پی جاسکتی ہے توکانگریس - این سی پی کےساتھ ہم کیوں نہیں؟

شیو سینا سربراہ ادھو ٹھاکرے نے بی جے پی کی تنقید کی۔

ممبئی: مہاراشٹرمیں چل رہے ہائی وولٹیج سیاسی ڈرامہ کے درمیان شیو سینا سربراہ ادھو ٹھاکرے نے پریس کانفرنس کی ہے۔ انہوں نے گورنربھگت سنگھ کوشیاری پرالزام لگاتے ہوئے کہا کہ ہمیں امید تھی کہ ہمیں مزید وقت دیا جائے گا، لیکن اچانک ایسا نہیں ہوا۔ اچانک ایک خط ہمارے پاس آیا اورہمیں بتایا گیا کہ ہمارے پاس وقت نہیں ہے۔

ادھوٹھاکرے نےکہا 'کل پہلی باراین سی پی کوگورنرنے حکومت بنانے کے لئے بلایا تھا۔ کل بھی ہم نے گورنرسے حکومت بنانے کے لئے وقت مانگا تھا۔ ہمیں 48 گھنٹے کا وقت چاہئے تھا اورہم اب بھی اس پرقائم ہیں۔ ہمیں کچھ موضوعات کولے کرکانگریس - این سی پی سے بات کرنی ہے۔ آج تک مہاراشٹرکو ایسا گورنرنہیں ملا۔ ایسا گورنراگرسبھی ریاستوں کو مل گیا تودوسرے ریاستیں برباد ہوجائیں گی۔ کانگریس - این سی پی کے ساتھ ہم کامن منیمم پروگرام (کم از کم مشترکہ پروگرام) پربات کریں گے'۔

Loading...

این سی پی- کانگریس کے ساتھ حکومت بنانے پربولے ادھو ٹھاکرے

ادھو ٹھاکرے نے کہا 'ہم سے پوچھا جارہا ہے کہ کانگریس اوراین سی پی کے ساتھ کیسے آجائیں گے؟ توجواب یہی ہے کہ جیسے نتیش کمار اوربی جے پی ساتھ آگئے ویسے ہی ہم تینوں ساتھ آجائیں گے۔ جب بی جے پی محبوبہ مفتی کے ساتھ حکومت بنا سکتی ہے توہم کیوں نہیں؟ مودی ہٹاؤ کی بات کرنے والے چندرا بابو نائیڈو جب ساتھ آگئے توہمارے ساتھ کیا اعتراض ہے۔ ہم کانگریس - این سی پی کے ساتھ بات چیت کرکے طےکریں گے کہ کس بات پرایک ہونا ہے۔

صدرراج نافذ ہونے کے خلاف عرضی نہیں

ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ کانگریس - این سی پی اورہمارے درمیان کئی موضوعات پربات چیت ہونی ہے اوراس پربحث شروع بھی ہوگئی ہے۔ اب ہم صدرراج کے خلاف عرضی دائرنہیں کریں گے۔ گورنرنے ہمیں حکومت بنانے کے لئے 6 ماہ کا وقت دے دیا ہے، ہم اس میں کام کریں گے۔

ہندتوا کا مطلب صرف رام مندربنانا نہیں

شیوسینا سربراہ نے کہا کہ ہرباربی جے پی نے جب بھی ہم سے رابطہ کیا توانہوں نے نئی نئی شرطوں رکھیں اورباتیں کی۔ ایسے میں ان سے اوربات کرنے کا کوئی مطلب نہیں رہ گیا ہے۔ ادھو ٹھاکرے نے بی جے پی پرحملہ کیا کہ رام مندر بنانے کا کیا فائدہ، جب آپ ایک رام بھکت کی طرح اپنے کئے وعدے پرقائم نہیں رہ سکتے۔ ہندتوا کا مطلب صرف رام مندربنانا نہیں ہے۔

اروند ساونت کی تعریف

پریس کانفرنس کے دوران ادھو ٹھاکرے نے اروند ساونت کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزارت کی لالچ سب کو ہوتی ہے، لیکن اروند ساونت نے عہدے کوچھوڑنے میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں دکھائی۔ وہ سچے شیوسینک ہیں۔ واضح رہے کہ اروند ساونت شیو سینا کے رکن پارلیمنٹ ہیں اوروہ شیو سینا کے کوٹے سے مرکز میں وزیرتھے، تاہم انہوں نے شیوسینا - بی جے پی کے درمیان اختلاف کے سبب وزارت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

Loading...