ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

ادھو ٹھاکرے نے کہا- مزید خراب ہوسکتے ہیں مہاراشٹر کے حالات، گھریلو پرواز کے لئے ملے مزید وقت

مہاراشٹر (Maharashtra) کے وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے (Uddhav Thackeray) نے کہا، میں لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ باہر آئیں اور خون عطیہ کریں۔ ہمارے پاس 15-10 دنوں کا ہی خون رہ گیا ہے۔

  • Share this:
ادھو ٹھاکرے نے کہا- مزید خراب ہوسکتے ہیں مہاراشٹر کے حالات، گھریلو پرواز کے لئے ملے مزید وقت
ادھو ٹھاکرے نے کہا- مزید خراب ہوسکتے ہیں مہاراشٹر کے حالات

ممبئی: ملک میں کورونا وائرس (Coronavirus) کے انفیکشن میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ ملک میں کورونا (Coronavirus) سے سب سے زیادہ کوئی ریاست متاثر ہے تو وہ مہاراشٹر (Maharashtra) ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں مہاراشٹر میں کورونا کے 1500 سے زیادہ معاملے درج کئے گئے ہیں۔ معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے (Uddhav Thackeray) نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا، گزشتہ کچھ دنوں میں ہم نے کورونا انفیکشن کے معاملوں میں تیزی دیکھی ہے، جو بھی جاری رہنے کا خدشہ ہے۔ ہمیں اگر کورونا وبا سے بچنا ہے تو سوشل ڈیسٹنسنگ کے ضوابط پر عمل کرنا ہوگا۔


وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے بتایا کہ ان سب کے درمیان خوشی کی بات یہ ہے کہ جن خواتین نے اس وبا کے درمیان بچوں کو جنم دیا ہے وہ سبھی نوزائیدہ بچوں کو جنم دیا ہے وہ سبھی صحتمند ہیں اور ان میں کورونا کی کوئی علامت نہیں ہے۔ انہوں نےکہا کہ میرا ماننا ہے کہ مہاراشٹر کی حالت مزید خراب ہوسکتی ہے، لیکن ڈرنے کی کوئی بات نہیں ہے۔ ہم نے ایک لاکھ بستر اور تیار کرلئے ہیں۔


گزشتہ 24 گھنٹے میں مہاراشٹر میں کورونا کے 1500 سے زیادہ معاملے درج کئے گئے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹے میں مہاراشٹر میں کورونا کے 1500 سے زیادہ معاملے درج کئے گئے ہیں۔


ہم اپنے محکمہ صحت کی صلاحیت میں اضافہ کر رہے ہیں۔ ابھی تک جو بھی کورونا انفیکشن کے معاملے سامنے آئے ہیں، اس سے ہم نے بہت کچھ سیکھا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہم نے آئی سی یو بیڈ جوڑنے پر توجہ دی ہے۔ آئندہ ماہ تک ہمارے پاس 14,000 بستر ہوں گے، جس میں آکسیجن کی سہولت ہوگی۔
First published: May 24, 2020 04:33 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading