جامعہ ملیہ اسلامیہ میں ان 4 نئے شعبوں کیلئے 28 ٹیچنگ پوسٹ کو یو جی سی نے دی منظوری

یونیورسٹی کی طرف سے غیر ملکی زبان ، ماحولیاتی تبدیلی ، اسپتال مینجمنٹ اور ڈیزائن کیلئے چار نئے شعبے شروع کئے جارہے ہیں ۔

Nov 17, 2019 06:40 PM IST | Updated on: Nov 17, 2019 06:40 PM IST
جامعہ ملیہ اسلامیہ میں ان 4 نئے شعبوں کیلئے 28 ٹیچنگ پوسٹ کو یو جی سی نے دی منظوری

جامعہ ملیہ اسلامیہ :فائل فوٹو

سینٹرل یونیورسٹی جامعہ ملیہ اسلامیہ میں حال ہی میں چار نئے شعبوں کو منظوری ملی تھی ۔ یونیورسٹی کی طرف سے غیر ملکی زبان ، ماحولیاتی تبدیلی ، اسپتال مینجمنٹ اور ڈیزائن کیلئے چار نئے شعبے شروع کئے جارہے ہیں ۔ اب یونیورسٹی گرانٹ کمیشن ( یو جی سی ) نے منظورشدہ چار نئے شعبوں کیلئے 28 ٹیچنگ پوسٹ کو منظوری دیدی ہے ۔ نئے شعبوں کا اعلان یونیورسٹی کے 99 ویں یوم تاسیس تقریب میں جامعہ کی وائس چانسلر پروفیسر نجمہ اختر نے کیا تھا ۔

یہ چار نئے شعبے طلبہ کو مارکیٹ میں دستیاب روزگار کے مواقع کیلئے تیار کرنے میں معاون ثابت ہوں گے ۔ یونیورسٹی کی طرف سے غیر ملکی زبان ، ماحولیاتی تبدیلی ، اسپتال انتظامیہ اور ڈایزئن جیسے چار نئے شعبے شروع کئے جارہے ہیں ۔ نجمہ اختر نے کہا تھا کہ ان چار شعبوں کے تحت طلبہ کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے والے مزید پروگرام شروع کئے جائیں گے ۔

Loading...

ان نئے شعبوں کے علاوہ جامعہ ملیہ اسلامیہ انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ پروگرام شروع کرنے جارہا ہے ۔ چھوٹی تجارت کو فروغ دینے اور نئے اسٹارٹ اپ کی شروعات کرنے کیلئے جامعہ ملیہ نے سینٹر فار انوویشن اینڈ انٹر پرینیورشپ کے تحت ڈیجیٹل پرنٹنگ کورس شروع کیا ہے ۔ ڈیولپمنٹ پروگرام میں داخلے کا عمل 11 نومبر سے شروع کردیا گیا ہے ۔

انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت آنے والے موجودہ کورس

کمپیوٹر ہارڈ ویئر اور نیٹ ورکنگ

پی ای ٹی بوتل بنانے اور پینے کے پانی کی پیکیجنگ

سیلس اینڈ مارکیٹنگ

بیکری پروڈکٹس

سی این سی ( کمپیوٹر کنٹرولڈ میشن ) کی ایڈوانس ٹریننگ

مسالے پیسنے اور پیکیجنگ

پیپر کے کپ ، گلاس اور پلیٹوں کی مینوفیکچرنگ

سلائی اور کڑھائی کی ٹریننگ

جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی کے اس پروگرام کے ذریعہ نوجوانوں کو نہ صرف تجارت کی باریکیاں سکھائی جائیں گی بلکہ ٹریننگ کے ذریعہ ان کے نظریات کو بھی نئی سمت ملے گی ۔ ساتھ ہی امیدواروں کو خود کی صلاحیت پہچاننے کا موقع بھی میسر ہوگا ۔

Loading...