آئندہ 26 نومبر کو یونیورسٹیوں میں یوم آئین کا اہتمام کیا جائے گا

نئی دہلی۔ یونیورسٹی گرانٹس کمیشن (یو جی سی) نے آئین کے معمار ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کا 125 واں جنم دن منانے کے لئے ملک کی تمام یونیورسٹیوں میں آہندہ 26 نومبر کو ’’یوم آئین‘‘ منانے کی ہدایت جاری کی ہے تاکہ طلبا کے اندر آئین کے تئیں بیداری پیدا کی جاسکے۔

Sep 27, 2015 02:01 PM IST | Updated on: Sep 27, 2015 02:04 PM IST
آئندہ 26 نومبر کو یونیورسٹیوں میں یوم آئین کا اہتمام کیا جائے گا

نئی دہلی۔ یونیورسٹی گرانٹس کمیشن (یو جی سی) نے آئین  کے معمار ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کا 125 واں جنم دن منانے کے لئے ملک کی تمام یونیورسٹیوں میں آہندہ 26 نومبر کو ’’یوم آئین‘‘ منانے کی ہدایت جاری کی ہے تاکہ طلبا کے اندر آئین کے تئیں بیداری پیدا کی جاسکے۔

کمیشن نے گزشتہ دنوں تمام یونیورسٹیوں کے سبھی وائس چانسلروں کے بھیجے گئے مکتوب میں یہ ہدایت دی ہے۔

خیال رہے کہ ڈاکٹر امبیڈکر کا 125 واں جنم دن قومی سطح پر منانے کے لئے وزیراعظم نریندر مودی کی سربراہی میں ایک قومی کمیٹی قائم کی گئی ہے جو پورے سال ان کی یاد میں مختلف پروگراموں کا اہتمام کرے گی۔  یو جی سی کے سیکریٹری جسپال ایم سندھو کی طرف سے جاری کردہ سرکلر میں کہا گیا ہے کہ مسٹر مودی کی سربراہی میں تشکیل شدہ قومی کمیٹی نے یونیورسٹیوں میں مختلف پروگراموں کا اہتمام کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔

یو جی سی نے یونیورسٹیوں سے کہا ہے کہ وہ اپنے اداروں میں آئین  سے متعلق سیمینار وغیرہ کا اہتمام کریں۔ اس کے علاوہ لوگوں میں آئین کے تئیں بیداری پیدا کرنے کے لئے 26 نومبر کو ہر سال ’’یوم آئین‘‘ منایا جائے۔ اسی دن آئینی سبھا نے ہندوستانی آئین کو منظوری دی تھی۔

Loading...

یو جی سی نے یونیورسٹیوں سے یہ بھی کہا ہے کہ وہ اس سلسلے میں 15 اکتوبر تک یو جی سی کو اس بات سے مطلع کریں کہ اس نے اس بارے میں کیا کیا اقدامات کئے ہیں۔ گزشتہ دنوں مودی کابینہ نے ڈاکٹر امبیڈکر کے 125 ویں جنم دن کو قومی سطح پر منانے کا فیصلہ کیا تھا۔اس کے تحت حکومت نے راجدھانی کے 26 علی پور مارگ پر نیشنل امبیڈکر میموریل بنانے کا بھی فیصلہ کیا ہے جہاں انہوں نے اپنی زندگی کے آخری برس گزارے تھے۔ اس کے علاوہ جن پتھ روڈ پر انٹرنیشنل امیبڈکر سینٹر بنانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔30 ستمبر کو مرکزی وزیر برائے مواصلات روی شنکر پرساد ڈاکٹر امبیڈکر کی یادگار ڈاک ٹکٹ بھی جاری کریں گے۔

Loading...