உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    UGC:یو جی سی نے طلباء کو پیریار یونیورسٹی کے فاصلاتی تعلیم پروگرام کے بارے میں کیا خبردار

    تمل ناڈو کی پیریار یونیورسٹی کو لے کر UGC نے کیا خبردار۔

    تمل ناڈو کی پیریار یونیورسٹی کو لے کر UGC نے کیا خبردار۔

    عام لوگوں اور طلباء کو اس عوامی نوٹس کے ذریعے متنبہ کیا جاتا ہے کہ وہ پیریار یونیورسٹی، تمل ناڈو کے ذریعہ پیش کردہ کسی بھی پروگرام میں ODL موڈ کے ذریعہ داخلہ نہ لیں۔ اس طرح کے پروگراموں میں داخلہ لینے سے طلباء کا کیرئیر خطرے میں پڑ سکتا ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: یونیورسٹی گرانٹس کمیشن (یو جی سی) نے طلباء کو تامل ناڈو میں پیریار یونیورسٹی کے فاصلاتی تعلیم پروگرام میں داخلہ لینے کے خلاف خبردار کیا ہے۔ یو جی سی نے کہا ہے کہ اس طرح کے کسی کورس کو یونیورسٹی نے تسلیم نہیں کیا ہے۔ یہ یونیورسٹی گرانٹس کمیشن کے نوٹس میں آیا ہے کہ یونیورسٹی نے اپنے فاصلاتی تعلیمی پروگرام میں UGC (اوپن اینڈ ڈسٹنس ایجوکیشن پروگرام اور آن لائن پروگرام) کے ضوابط 2020 کی خلاف ورزی کی ہے۔ جس کے بعد کمیشن نے یہ وارننگ جاری کی ہے۔

      UGCنے اصولوں کی خلاف ورزی کا لگایا الزام
      یونیورسٹی نے ابھی تک اس معاملے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔ یونیورسٹی کو 2007-2008 سے 2014-2015 اور 2019-2020 کے لیے فاصلاتی تعلیم (ODL) موڈ کے ذریعے پروگرام پیش کرنے کے لیے تسلیم کیا گیا تھا۔ کمیشن کے سکریٹری رجنیش جین نے کہا کہ یہ کمیشن کے نوٹس میں آیا ہے کہ تمل ناڈو میں پیریار یونیورسٹی ایک کل وقتی ڈائریکٹر کے بغیر کام کر رہی ہے۔ اس کے پاس کل وقتی فیکلٹی اور اساتذہ کا عملہ کافی نہیں ہے۔ اس نے ابھی تک سینٹر قائم نہیں کیا ہے اور UGC کی منظوری کے بغیر ODL پروگرام چلا رہا ہے۔ یہ UGC ایکٹ اور اس میں وقتاً فوقتاً کی جانے والی ترامیم کے تحت وضع کردہ شرائط کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

      یو جی سی کے سکریٹری رجنیش جین نے کہا کہ شکایات کے ازالے کی کمیٹی کی سفارشات کے مطابق کمیشن نے فیصلہ کیا ہے کہ سال 2022-23 اور 2023-24 کے لیے اعلیٰ تعلیمی ادارے کی کسی درخواست پر غور نہیں کیا جائے گا۔ موصول ہونے والی خلاف ورزیوں کی شکایات اور نوٹس اس معاملے میں ضروری کارروائی کے لیے گورنر اور سکریٹری ریاستی حکومت کو بھیجے جائیں گے۔

      یہ بھی پڑھیں:
      ہندوستان کی عدالتوں میں کتنےValid ہیں واٹس ایپ چیٹ جیسے الیکٹرانک شواہد؟

      یہ بھی پڑھیں:
      School کی تعلیم میں تبدیلی ہرسطح پر آزمائی جائے گی، نیشنل اچیومنٹ سروے بنے گا بنیاد

      لہذا، عام لوگوں اور طلباء کو اس عوامی نوٹس کے ذریعے متنبہ کیا جاتا ہے کہ وہ پیریار یونیورسٹی، تمل ناڈو کے ذریعہ پیش کردہ کسی بھی پروگرام میں ODL موڈ کے ذریعہ داخلہ نہ لیں۔ اس طرح کے پروگراموں میں داخلہ لینے سے طلباء کا کیرئیر خطرے میں پڑ سکتا ہے کیونکہ یو جی سی کی طرف سے پروگراموں کو تسلیم نہیں کیا جاتا ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: