10 سال پرانا ہے آپ کا آدھار تو اپ ڈیٹ کروالیں اپنی تفصیل، UIDAI نے دیا الرٹ
10 سال پرانا ہے آپ کا آدھار تو اپ ڈیٹ کروالیں اپنی تفصیل، UIDAI نے دیا الرٹ
UIDAI ایک قانونی اتھارٹی ہے، جسے حکومت ہند نے آدھار ایکٹ 2016 کے تحت 12 جولائی 2016 کو قائم کیا تھا۔ یہ دوہری اور جعلی شناخت کو ختم کرنے کے لیے ہندوستان کے تمام باشندوں کو 'آدھار' نامی منفرد شناختی نمبر (UID) جاری کرنے کے مقصد سے قائم کیا گیا تھا۔
UIDAI نے منگل 11 اکتوبر کو ان لوگوں سے اپنے دستاویز اور جانکاریوں کو اپ ڈیٹ کرانے کی درخواست کی ہے جنہوں نے اپنا آدھار دس سال پہلے بنوایا تھا اور اسکے بعد کبھی اپ ڈیٹ نہیں کرایا ہے۔ یو آئی ڈی اے آئی نے ایک بیان جاری کر کے اپیل کی ہے۔
یو آئی ڈی اے آئی نے کہا، ایسے افراد جنہون نے اپنا آدھار دس سال پہلے بنوایا تھا اور اس کے بعد ان سالوں میں کبھی اپ ڈیٹ نہیں کروایا ہے، ایسے آدھار نمبر ہولڈرس سے دستاویز اپ ڈیٹ کروانے کی درخواست کی جاتی ہے۔ ادارے نے کہا کہ یو آئی ڈی اے آئی نے اس ضمن میں آدھار ہولڈرس کو دستاویز اپ ڈیٹ کی سہولت مقررہ فیس کے ساتھ دی ہے اور آدھار ہولڈر شناختی کارڈ اور پتہ کے ثبوت سے جڑے دستاویزوں کو آدھار ڈیٹا میں اپ ڈیٹ کرسکتا ہے۔ یہ سہولت آن لائن بھی حاصل کی جاسکتی ہے۔ آدھار نمبر پہچان کے طور پر اُبھرا
یو آئی ڈی اے آئی نے بتایا کہ اس دس سال کے دوران آدھار نمبر کسی شخصی پہچان کے ثبوت کے طور پر اُبھرا ہے اور آدھار نمبر کا استعمال مختلف سرکاری اسکیمات اور سروس کا فائدہ اٹھانے کے لئے کیا جارہا ہے۔ یو آئی ڈی اے آئی نے کہا کہ ان اسکیمات اور خدمات کا فائدہ اٹھانے کے لئے، لووں کو شخصی نئی تفصیل سے آدھار ڈیٹا کو اپ ڈیٹ رکھنا ہے تا کہ آدھار کی سچائی اور صدارت میں کوئی پریشانی نہ ہو۔
واضح رہے کہUIDAI ایک قانونی اتھارٹی ہے، جسے حکومت ہند نے آدھار ایکٹ 2016 کے تحت 12 جولائی 2016 کو قائم کیا تھا۔ یہ دوہری اور جعلی شناخت کو ختم کرنے کے لیے ہندوستان کے تمام باشندوں کو 'آدھار' نامی منفرد شناختی نمبر (UID) جاری کرنے کے مقصد سے قائم کیا گیا تھا۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔