عاشق سے شادی کیلئے آئی تھی ہندوستان ، غیر ملکی لڑکی سے مانگی گئی دو لاکھ روپے کی رشوت

متاثرہ ویرونیکا کا ویزا گزشتہ 3 اگست کو ہی ایکسپائر ہوچکا ہے ، جس کی وجہ سے عاشق جوڑا اب در بہ در بھٹکنے پر مجبور ہوگیا ہے۔

Aug 12, 2018 12:36 PM IST | Updated on: Aug 12, 2018 12:36 PM IST
عاشق سے شادی کیلئے آئی تھی ہندوستان ، غیر ملکی لڑکی سے مانگی گئی دو لاکھ روپے کی رشوت

عاشق سے شادی کیلئے آئی تھی ہندوستان ، غیر ملکی لڑکی سے مانگی گئی دو لاکھ روپے کی رشوت

باغپت ضلع کے ایک نوجوان کی محبت میں گرفتار ایک یوکرین کی رہنے والی لڑکی نے اےڈی ایم دفتر پر میرج سرٹیفکیٹ کیلئے دو لاکھ روپے رشوت مانگنے کا الزام لگایا ہے ۔ ویرونیکا کھلے بووا نام کی یوکرین کی رہنے والی لڑکی کا الزام ہے کہ اس نے ایک ماہ قبل اسپیشل میرج ایکٹ کے تحت شادی کیلئے درخواست دائر کی تھی ، لیکن دفتر میں تعینات ایک اسٹینو نے اس سے میرج سرٹیفکیٹ کیلئے دو لاکھ روپے کی رشوت کا مطالبہ کیا ۔

متاثرہ یوکرینی لڑکی نے اے ڈی ایم دفتر میں اپنے ساتھ بدسلوکی کا بھی الزام عائد کیا ہے ۔ متاثرہ لڑکی نے اب انصاف کیلئے وزیر اعظم مودی اور وزیر اعلی سے فریاد کی ہے ۔ یہی نہیں ٹویٹ کر کے اس نے معاملہ کی وزیر خارجہ سشما سوراج سے بھی شکایت کردی ہے ۔

قابل ذکر ہے کہ باغپت ضلع کے اکشے اور یوکرین کی ویرونیکا کی محبت کی کہانی روس میں شروع ہوئی تھی ، جہاں دونوں روسی زبان سیکھنے کیلئے گئے تھے ۔ پہلی ملاقات میں ہی دونوں کو ایک دوسرے سے محبت ہوگئی اور دونوں نے ساتھ جینے مرنے کا فیصلہ کرلیا ۔

ہندوستان پہنچ کر دونوں نے شادی کیلئے باغپت اے ڈی ایم کورٹ میں اپلائی کیا اور تقریبا ایک مہینے بعد بھی اے ڈی ایم دفتر سے میرج سرٹیفکیٹ نہیں دیا گیا ۔ ایک ماہ کے ویزا پر ہندوستان آئی ویرونیکا نے میرج سرٹیفکیٹ کیلئے اے ڈی ایم دفتر پر دباو بنانے کی کوشش کی تو یوکرین کو بلیک لسٹیڈ ملک بتاکر اس سے دولاکھ روپے کی رشوت مانگی گئی ۔

Loading...

غور طلب ہے کہ متاثرہ ویرونیکا کا ویزا گزشتہ 3 اگست کو ہی ایکسپائر ہوچکا ہے ، لیکن اے ڈی ایم دفتر کے اہلکاروں کی لاپروائی کی وجہ سے ویرونیکا کو میرج سرٹیفکیٹ نہیں دستیاب کرایا جاسکا ہے ، جس کی وجہ سے عاشق جوڑا اب در بہ در بھٹکنے پر مجبور ہوگیا ہے۔

Loading...