علماء نے اے پی جے عبد الکلام کے مجسمے کو غیر اسلامی قرار دیا ، پروگرام سے دور رہنے کی تلقین کی

رامناتھ پورم ضلع میں جماعت العلماء کونسل کے عہدیداروں نے کہا کہ سابق صدر کا وہ کافی احترام کرتے ہیں ، لیکن انہوں نے کہا کہ مرحوم شخص کا مجسمہ غیر اسلامی ہے اور اسلامی عقائد کے خلاف ہے ۔

Jul 28, 2016 09:56 AM IST | Updated on: Jul 28, 2016 09:56 AM IST
علماء نے اے پی جے عبد الکلام کے مجسمے کو غیر اسلامی قرار دیا ، پروگرام سے دور رہنے کی تلقین کی

رامناتھ پورم : سابق صدر جمہوریہ اور میزائل مین اے پی جے عبدالکلام کے رامیشورم میں ایک مجسمہ کی نقاب کشائی کو مسلم مذہبی لیڈروں کی ایک تنظیم نے غیر اسلامی قرار دیا ہے اور ساتھ ہی ساتھ انہوں نے کہا کہ مسلمان کے زیادہ تر مقامی پروگرام سے دور رہیں  ۔

رامناتھ پورم ضلع میں جماعت العلماء کونسل کے عہدیداروں نے کہا کہ سابق صدر کا وہ کافی احترام کرتے ہیں ، لیکن انہوں نے کہا کہ مرحوم شخص کا مجسمہ غیر اسلامی ہے اور اسلامی عقائد کے خلاف ہے ۔

Loading...

ایک بیان میں کونسل کے سربراہ حبیب اللہ اور سکریٹری عبد الرحمن نے کہا کہ مجسمے لگائے جانے کی ہم سخت مذمت کرتے ہیں ۔ تاہم علما نے کہا کہ انہوں نے صرف زبانی اعتراض ظاہر کیا ہے اور پروگرام کے خلاف کوئی مظاہرہ نہیں کرنا چاہتے ہیں ۔

Loading...