اترپردیش میں مذہبی مقامات سے ہٹائے گئے 47ہزار لاؤڈاسپیکر، عید کو لے کر انتظامیہ الرٹ
Loudspeaker Row: قابل ذکر ہے کہ 27 اپریل کی رات کو ویڈیو کانفرنسنگ کے دوران وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے لاؤڈ اسپیکر کے تعلق سے مؤثر کارروائی کرنے کے لیے افسران کو سخت ہدایات دی تھیں اور ساتھ ہی کسی بھی نئی جگہ پر لاؤڈ اسپیکر لگانے پر پابندی لگا دی تھی۔
Loudspeaker Row: قابل ذکر ہے کہ 27 اپریل کی رات کو ویڈیو کانفرنسنگ کے دوران وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے لاؤڈ اسپیکر کے تعلق سے مؤثر کارروائی کرنے کے لیے افسران کو سخت ہدایات دی تھیں اور ساتھ ہی کسی بھی نئی جگہ پر لاؤڈ اسپیکر لگانے پر پابندی لگا دی تھی۔
Loudspeaker Row:لکھنو: مذہبی مقامات پر نصب لاؤڈ اسپیکرز کے خلاف جاری کارروائی ہفتہ کو بھی جاری رہی۔ پولیس نے اب تک ریاست میں 47 ہزار 473 سے زیادہ لاؤڈ اسپیکرز کو اتروایا ہے اور 59 ہزار سے زیادہ لاؤڈ اسپیکروں کی آواز کو کم کیا گیا ہے۔ ہائی کورٹ کے حکم کے تحت، محکمہ داخلہ نے 23 مارچ کو ریاست میں آواز کی آلودگی (ریگولیشن اینڈ کنٹرول) رولز-2000 کی دفعات کی سختی سے تعمیل کرنے کی ہدایت دی تھی۔
ایڈیشنل چیف سکریٹری، ہوم اونیش کمار اوستھی نے تمام ڈویژنل کمشنروں اور پولیس کمشنروں سے کہا ہے کہ وہ اس سلسلے میں کی گئی کارروائی کی رپورٹ 30 اپریل تک حکومت کو فراہم کریں۔ جس کے بعد ریاست میں لاؤڈ اسپیکر کے خلاف جنگی بنیادوں پر کارروائی کی گئی۔ مقامی انتظامیہ اور پولیس نے مذہبی رہنماؤں سے بات کرنے کے بعد یہ عمل پرامن طریقے سے کیا ہے۔ جمعہ کو 15000 لاؤڈ سپیکر ہٹا دیے گئے تھے۔ یہ بھی پڑھیں:
ہفتہ کو بھی 10 ہزار سے زائد لاؤڈ اسپیکر ہٹائے گئے اور لاؤڈ اسپیکر کا والیوم کم کرنے کا سلسلہ بھی جاری رہا۔ اب تک کی گئی کارروائی کی رپورٹ آج اتوار کو حکومت کو پیش کی جا سکتی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ 27 اپریل کی رات کو ویڈیو کانفرنسنگ کے دوران وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے لاؤڈ اسپیکر کے تعلق سے مؤثر کارروائی کرنے کے لیے افسران کو سخت ہدایات دی تھیں اور ساتھ ہی کسی بھی نئی جگہ پر لاؤڈ اسپیکر لگانے پر پابندی لگا دی تھی۔ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی ہدایات کے بعد اتر پردیش میں مذہبی مقامات سے لاؤڈ سپیکر ڈائون کردئیے گئے ہیں یا ان کی آواز معمول کے مطابق کم کر دی گئی ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔