انڈرورلڈڈان چھوٹا راجن کوبڑادھچکا، قریبی ساتھی ابوساونت کوسنگاپور سےہندوستان کیاگیاڈی پورٹ

سنتوش ساونت عرف ابو ساونت (انسیٹ)، جو انڈر ورلڈ ڈان چھوٹا راجن کا بہت ہی قریبی ساتھی اور فینانس ہینڈلر ہے، کو سنگاپور سے ڈی پورٹ کر کے  ہندوستان لایا گیا۔ (نیوز 18 فوٹو/دیواکر سنگھ)۔

سنتوش ساونت عرف ابو ساونت (انسیٹ)، جو انڈر ورلڈ ڈان چھوٹا راجن کا بہت ہی قریبی ساتھی اور فینانس ہینڈلر ہے، کو سنگاپور سے ڈی پورٹ کر کے ہندوستان لایا گیا۔ (نیوز 18 فوٹو/دیواکر سنگھ)۔

سنتوش ساونت عرف ابو ساونت، جو انڈر ورلڈ ڈان چھوٹا راجن کے بہت ہی قریبی ساتھی اور فنانس ہینڈلر ہیں، کو سنگاپور سے ڈی پورٹ کر کے ہندوستان لایا گیا ہے۔ مرکزی ایجنسیوں اور ممبئی کرائم برانچ کی مشترکہ کارروائی کے بعد اسے سنگاپور سے ڈی پورٹ کیا گیا اور دہلی لایا گیا۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • New Delhi, India
  • Share this:
    ممبئی: ہندوستان کی ایجنسیوں کو بیرون ملک ایک اور بڑی کامیابی مل گئی ہے۔ سنتوش ساونت عرف ابو ساونت، جو انڈر ورلڈ ڈان چھوٹا راجن کے بہت ہی قریبی ساتھی اور فنانس ہینڈلر ہیں، کو سنگاپور سے ڈی پورٹ کر کے ہندوستان لایا گیا ہے۔ مرکزی ایجنسیوں اور ممبئی کرائم برانچ کی مشترکہ کارروائی کے بعد اسے سنگاپور سے ڈی پورٹ کیا گیا اور دہلی لایا گیا۔ سی بی آئی نے ابو ساونت کو دہلی سے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ گزشتہ دو دہائیوں سے چھوٹا راجن کا یہ رکن مفرور تھا۔ اس کے خلاف مکوکا سمیت کئی دیگر مقدمات درج ہیں۔

    سن 2000 میں سنتوش عرف ابو ساونت کی حوالگی کے حوالے سے سنگاپور سے کاغذی کارروائی شروع ہوئی۔ ابو ساونت کے خلاف ریڈ کارنر نوٹس بھی جاری کیا گیا تھا۔ ہندوستان کی ایجنسیوں کی طرف سے دو دہائیوں سے زیادہ کی محنت کے بعد اسے ملک منتقل کیا جا سکا۔ سنگاپور میں رہتے ہوئے ابو ساونت ہوٹل کے کاروبار کی آڑ میں انڈر ورلڈ ڈان چھوٹا راجن کے لیے کام کرتا تھا۔ ممبئی کرائم برانچ کے ساتھ ساتھ سی بی آئی نے بھی ان کے خلاف کئی کیس درج کیے ہیں۔ چھوٹا راجن گینگ میں گینگسٹر ڈی کے راؤ کے بعد سنتوش ساونت نمبر 2 تھا۔

    یہ بھی پڑھیں:

    سال 2000 میں جب چھوٹا راجن پر حملہ ہوا تو اس کے بعد ان کے قریبی دوست روی پجاری، ہیمنت پجاری، بنٹی پانڈے، سنتوش اور وجے شیٹی، اعجاز لکڈاوالا نے بھی اسے چھوڑ دیا۔ لیکن سنتوش ساونت، جو انڈرورلڈ میں قدم جمانے کی کوشش کر رہاتھا۔ ڈی کے راؤ اور چھوٹا راجن کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے رہا اور جلد ہی ان کا قریبی دوست بن گیا۔ ڈی کے راؤ کے پاس گینگ کو سنبھالنے کا کام تھا جب کہ چھوٹا راجن نے ابو ساونت کو اپنے اور گینگ کے کالے دھن پر نظر رکھنے کی ذمہ داری سونپی تھی۔

    سنتوش ساونت کے والد پیشے کے اعتبار سے رئیل اسٹیٹ بزنس مین تھے۔ ایسے میں اسے پراپرٹی ڈیلنگ اور فینانس کی اچھی سمجھ تھی۔ اس نے چھوٹا راجن کی کمپنی کی پراپرٹی ڈیلنگ اور فینانس ہینڈلنگ کا کام مکمل طور پر سنبھال لیا تھا۔ اسے بنیادی طور پر ڈرانے دھمکانے اور بھتہ خوری جیسے الزامات کا سامنا ہے۔ ممبئی سمیت پورے ملک میں ٹارگٹ طے کرنا، ان سے رابطہ کرکے دھمکیاں دینا اور پروٹیکشن منی کے نام پر پیسے بٹورنا، یہ سب کام صرف ساونت کے ذمہ تھا۔
    Published by:Mirzaghani Baig
    First published: