اپنا ضلع منتخب کریں۔

    داؤد ابراہیم نے کی دوسری شادی، پہلی بیوی کو دیا طلاق، پاکستان میں بدلا ٹھکانہ

    Youtube Video

    ذرائع کے مطابق مہجبین اب بھی داؤد ابراہیم (Dawood Ibrahim) کے ساتھ رہتی ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ داؤد ابراہیم کی دوسری بیوی پاکستانی اور پٹھان ہیں۔ یہ اطلاعات بھی ہیں کہ داؤد ابراہیم نے پاکستان میں اپنی رہائش گاہ تبدیل کر لی ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | Pakistan
    • Share this:
      کراچی۔ انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم نے پاکستان میں دوسری شادی کر لی ہے اور اپنی پہلی بیوی مہجبین کو طلاق دے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق مہجبین اب بھی داؤد ابراہیم کے ساتھ رہتی ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ داؤد ابراہیم کی دوسری بیوی پاکستانی اور پٹھان ہے۔ ایسی خبریں بھی آرہی ہیں کہ داؤد ابراہیم نے پاکستان میں اپنی رہائش گاہ تبدیل کر لی ہے۔ پاکستانی فوج اور خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی نے داؤد کا ٹھکانہ تبدیل کر دیا ہے۔ سکیورٹی کے لحاظ سے داؤد ابراہیم کو کراچی شہر میں ہی کسی اور جگہ منتقل کر دیا گیا ہے۔

      داؤد ابراہیم کی بہن حسینہ پاریکر کے بیٹے نے انکشاف کیا ہے کہ انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم نے پاکستانی خاتون سے شادی کی ہے۔ داؤد کی بہن حسینہ پارکر کے بیٹے نے قومی تحقیقاتی ایجنسی-این آئی اے NIA کو دیے گئے ایک بیان میں یہ انکشاف کیا۔

      داؤد کی بہن حسینہ پارکر کے بیٹے نے ستمبر 2022 میں قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) کے سامنے یہ بیان دیا تھا۔ داؤد کی بہن حسینہ پارکر کے بیٹے شاہ کے مطابق داؤد کی دوسری شادی مہجبین سے جانچ ایجنسیوں کی توجہ ہٹانے کی کوشش بھی ہو سکتی ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی نے داؤد ابراہیم کے دہشت گرد نیٹ ورک کے سلسلے میں کئی جگہوں پر چھاپے مار کر سیکڑوں لوگوں کو گرفتار کیا تھا۔ ایجنسی نے اس معاملے میں عدالت میں چارج شیٹ بھی داخل کی تھی۔

      تین بیویاں اور 60بچے، اتنے سے بھی نہیں مان رہا یہ شخص، چاہتا ہے ایک اور بیوی۔بچے

      عادل درانی نے بیگم فاطمہ کے طور پر راکھی ساونت کو کیا قبول، پوسٹ کرکے معافی بھی مانگی

      داؤد کی بہن حسینہ پارکر کے بیٹے علی شاہ نے این آئی اے کو بتایا کہ اس نے جولائی 2022 میں داؤد ابراہیم کی پہلی بیوی سے دبئی میں ملاقات کی تھی، جہاں اس نے اسے داؤد کی دوسری عورت سے شادی کے بارے میں بتایا تھا۔ علی شاہ نے کہا کہ مہجبین شیخ ہندوستان میں داؤد کے رشتہ داروں سے واٹس ایپ کال کے ذریعے رابطہ بنائے رکھتی ہے۔ حسینہ پارکر کے بیٹے علی شاہ نے بھی این آئی اے کو داؤد ابراہیم کے ٹھکانے کے بارے میں بتایا اور دعویٰ کیا کہ انڈر ورلڈ ڈان اب بھی کراچی میں رہتا ہے لیکن اس کا ٹھکانہ  تبدیل کردیا گیا ہے۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: