وزیر اعظم نریندر مودی نے یوم فتح کارگل کی 20 ویں سالگرہ کے موقع پر جمعہ کے روز شہیدوں کو سلام کرتے ہوئے کہا کہ یہ دن ہمیں اپنے فوجیوں کی جرات، بہادری اور خودسپردگی کی یاد دلاتا ہے۔مسٹر مودی نے ٹویٹ کیا’’ یوم فتح کارگل پر ماں بھارتی کے تمام بہادر سپوتو ں کو میں دل سے سلام کرتا ہوں ۔یہ دن ہمیں اپنے فوجیوں کے جرات، بہادری اور خودسپردگی کی یاد دلاتا ہے ۔
اس موقع پر ان بہادرسپوتوں کو میرا خراج عقیدت ، جنہوں نےعزیز الوطن کی حفاظت میں اپنا سب کچھ قربان کر دیا۔ جے ہند‘‘۔وزیر اعظم نے ایک دیگر ٹویٹ میں کہا’’سال 1999 میں کارگل جنگ کے دوران مجھے کارگل جانے اور ہمارے بہادر فوجیوں کے ساتھ یکجہتی دکھانے کا موقع ملا تھا ۔ یہ اس وقت کی بات ہے جب میں جموں و کشمیر اور ہماچل پردیش میں اپنی پارٹی کے لئے کام کر رہا تھا ۔ کارگل جانا اور وہاں فوجیوں سے بات چیت کرنا میرے لئے ناقابل فراموش ہے‘‘۔مسٹر مودی نے ٹویٹر پر فوجیوں کے ساتھ اپنی کچھ تصاویر بھی پوسٹ کیں ۔ اس کے علاوہ انہوں نے ٹوئٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کر کے کارگل جنگ کے دوران فوجیوں کی بہادری کی سراہنا کی اور ہم وطنوں کے تعاون کو یاد کیا۔
During the Kargil War in 1999, I had the opportunity to go to Kargil and show solidarity with our brave soldiers.
This was the time when I was working for my Party in J&K as well as Himachal Pradesh.
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔