کرگل میں پاکستان کے منصوبوں کوناکام کیے ہوئے 20 سال ہوگئے۔ لیکن جن لوگوں نے وہ جنگ لڑی ان کے ذہن میں جنگ کی یادیں آج بھی تازہ ہیں ۔پاکستان نے سب سے بڑی سازش بٹالک کی پہاڑی پر رچی تھی ۔جہاں سے 1999میں کارگل جنگ کی شروعات ہوئی تھی ۔کیونکہ وہاں نہ تو فوج کی نظر تھی اور نہ ہی خفیہ ایجنسیو ں کی ۔اسی کا فائدہ اٹھاکر پاکستان فوج دراندازوں کی شکل میں ہندوستان میں داخل ہو گئی تھی۔ تاشی نام کے ایک چرواہے کی سمجداری نے پاکستان کے منصوبو ں پر پانی پھیر دیا۔اس وقت اپنے یاک کو ڈھونڈتے ہوئے ان کی نظر پاکستانی فوجوں پر پڑی تھی۔
تاشی نے جو خبر دی اسی کے آٹھویں دن کرگل میں جنگ چھڑ گئی تھی بٹالک کے بعد تولولک میں بھی پاکستانی فوج کی دراندازی کی خبر وہاں کے لوگوں کے ذریعے ہی ہندوستانی فوج کو ملی تھی ۔جس کے بعد کرگل کے کئی علاقوں میں ایک کے بعد ایک کھلی جنگ چھڑ چکی تھی ۔لیکن اس لڑائی میں دشمنوں کو پہاڑیوں کی اونچائی کا فائدہ مل رہا تھا۔
ایسے میں درندازوں پر ہندوستانی جوانوں نے توپوں سے گولے داغنے شروع کر دیے تھے۔کرگل میں بوفورس توپوں کا استعمال پہلی بار تولولنگ میں ہی ہوا تھا ۔ایس لڑائی میں پاکستان نہ صرف بری طرح ہارا بلکہ کسی کو منہ دکھانے کے قابل بھی نہیں بچا۔حد تو تب ہوگئی کہ پاکستان اپنے ہی جوانوں کو اپنا ماننے سے انکار کر رہا تھا۔
کرگل جنگ کی کامیابی کو20برس ہوگئے۔ہرسال کی طرح اس بار بھی شہیدوں کو یاد او ران کو خراج عقیدت پیش کیا جا رہا ہے ۔ماؤں کی آنکھیں بوڑھی ضرور ہوچکی ہیں ۔لیکن کرگل کی پہاڑیوں میں اپنے بیٹوں کی قربان دیکھنے و الی آنکھوں کی چمک ا بھی بھی جوان ہے۔او رہر ہندوستانی کو اس پر فخر ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔