بیکانیر میں اروند کیجریوال پر پھینکی گئی سیاہی ، دو شخص گرفتار

راجستھان کے بیکانیر میں دہلی کے وزیر اعلی اور عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال پر دو نامعلوم افراد نے سیاہی پھینکی ۔

Oct 05, 2016 02:31 AM IST | Updated on: Oct 05, 2016 02:31 AM IST
بیکانیر میں اروند کیجریوال پر پھینکی گئی سیاہی ، دو شخص گرفتار

بیکانیر : راجستھان کے بیکانیر میں دہلی کے وزیر اعلی اور عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال پر دو نامعلوم افراد نے سیاہی پھینکی ۔ سیاہی پھینکنے والے دونوں شخص کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے ۔ واقعے کے بعد کیجریوال نے ٹویٹ کر کے دونوں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

یہ دوسرا موقع ہے جب اروند کیجریوال پر کسی شخص نے سیاہی پھینکی ہے ۔ لوک سبھا انتخابات 2014 میں اپنے انتخابی حلقہ وارانسی میں انتخابی تشہیر کر رہے کیجریوال پر سیاہی پھینکی گئی تھی ۔

Loading...

اس کے پہلے دہلی میں عام آدمی پارٹی کی حکومت بننے سے قبل کیجریوال پر ایک آٹو رکشہ والے نے سیاہی پھینکی تھی ۔ تاہم کیجریوال بعد میں اس ڈرائیور کے گھر گئے تھے ۔ وہاں سیاہی پھینکنے کے واقعہ پرڈرائیور نے ان سے معافی مانگ لی تھی ۔

Loading...