ملک میں یکساں سیول کوڈلانے کے لیے حکومت پربنایاجائے دباؤ، بابارام دیو نے دیا مشورہ

یوگ گرو بابا رام دیو نے مودی حکوت سے گئوکُشی پرمکمل پابندی عائد کرنے اور ملک میں یونیفارم سول کوڈ نافذ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Nov 20, 2019 07:45 PM IST | Updated on: Nov 20, 2019 07:45 PM IST
ملک میں یکساں سیول کوڈلانے کے لیے حکومت پربنایاجائے دباؤ، بابارام دیو نے دیا مشورہ

وزیراعظم نریندرمودی کے ساتھ یوگ گرو بابا رام دیو کی فائل فوٹو۔(تصویر:نیوز18)۔

یوگ گرو بابا رام دیو نے مودی حکوت سے گئوکُشی پرمکمل پابندی عائد کرنے اور ملک میں یونیفارم سول کوڈ نافذ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔بابا رام دیو نے پانچ دنوں کے یوگ کیمپ کے تحت منعقد سنت اجلاس سے منگل کی دیررات خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یکساں سیول کوڈ کو نافذ کرنے کے لیے مرکز پر دباؤ بنانے کے مقصد سے ایک مہم شروع کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں ملک کے عوام کو بیدار ہونے اور یکساں سیول کوڈ کی اہمیت کو محسوس کرنے کی ضرورت ہے۔

بابا رام دیو ۔ فائل فوٹو ۔

Loading...

بابا رام دیو نے اس بات پر بھی زور دیا کہ آئین کے معمارڈاکٹر بی آرامبیڈکرنے خود بھی یونیفارم سیول کوڈ کی ضرورت پرزوردیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نریندرمودی کو ملک کو متحد رکھنے کے لیے اس سلسلے میں پہل کرنی چاہیے۔رام دیونے کہا کہ آئندہ 50 برسوں میں ملک کی آبادی 150 کروڑ عبور نہیں کرنی چاہیے کیونکہ ہم اس سے زیادہ افراد کی ضرورتیں پوری کرنے کے اہل یا تیار نہیں ہیں۔ یہ اسی وقت ممکن ہوگا جب حکومت آبادی پر قابو پانے کے لیے کوئی قانون بنائے گی۔ با بارام دیو نے گئو کُشی پر مکمل پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جو گوشت خور ہیں ان کےپاس متبادل کی کمی نہیں ہے اور وہ کوئی دوسرا گوشت بھی کھا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم سماج کو گئو کُشی کی مخالفت کرنی چاہیے۔

Loading...