உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Union Budget 2022 : بجٹ کے بعد سستا ہوگا سونا! انڈسٹری کر رہی Import Duty گھٹا کر 4 فیصدی کرنے کی مانگ

    GJEPC نے اپنی بجٹ کی سابقہ سفارشوں میں کٹے ہوئے اور پالیش ہیروں اور رتنوں پر بھی امپورٹ ڈیوٹی کو 7.5 فیصدی سے کم کر کے 2.5 فیصدی کرنے کی تجویز دی تھی۔ ساتھ ہی صنعت کے لئے خصوصی پیکیج دینے کی بھی اپیل کی۔

    • Share this:
      نئی دہلی: اگلے مہینے پیش ہونے والے عام بجٹ 2022 (Budget 2022) میں حکومت سونے پر درآمد ٹیکس (Import Duty on gold) میں کٹوتی کرسکتی ہے۔ اس سے بجٹ کے بعد سونا سستا ہونے کی امید ہے۔ دراصل، جیمز اینڈ جیولری ایکسپورٹ پروموشن کونسل (GJEPC) نے حکومت سے سونے پر امپورٹ ٹیکس کو 7.5 فیصدی سے کم کر کے 4 فیصدی کرنے کی مانگ کی ہے۔ اس سے صنعت کو عالمی بازار میں مسابقت کرنے میں مدد ملے گی۔

      GJEPC نے اپنی بجٹ کی سابقہ سفارشوں میں کٹے ہوئے اور پالیش ہیروں اور رتنوں پر بھی امپورٹ ڈیوٹی کو 7.5 فیصدی سے کم کر کے 2.5 فیصدی کرنے کی تجویز دی تھی۔ ساتھ ہی صنعت کے لئے خصوصی پیکیج دینے کی بھی اپیل کی۔ کونسل نے کہاکہ امپورٹ ڈیوٹی گھٹا کر 4 فیصدی کرنے سے 500 کروڑ روپے کے بجائے 225 کروڑ روپے کی صرف ورکنگ کیپیٹل ہی پھنس جائے گا۔ باقی رقم توسیع کے لیے استعمال کی جا سکتی ہے۔

      ہندوستان پانچواں سب سے بڑا برآمد کنندہ ملک
      ہندوستان جیمز اینڈ جیولری کا پانچواں سب سے بڑا برآمد کنندہ (Exporter) ملک ہے۔ عالمی جیمز اینڈ جیولری ایکسپورٹ میں اس کی 5.8 فیصدی حصہ داری ہے۔ GJEPC کے صدر کولین شاہ نے کہا کہ ہم اس سیکٹر میں رواں مالی سال کے دوران 41 ارب ڈالر کا برآمداتی ہدف (Export Target) حاصل کرلیں گے۔ اس کے علاوہ، ہم نے آزادی کے صد سالہ سال میں 100 بلین ڈالر کا برآمدی ہدف مقرر کیا ہے۔ اسی سلسلے میں ہم حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ آئندہ بجٹ میں اس شعبے کے لیے خصوصی پیکج کا اعلان کیا جائے۔

      رتن-جیولری پر جی ایس ٹی کم کرنے کی مانگ
      آل انڈیا جیمز اینڈ جیولری ہاؤس ہولڈ کونسل (GJC) نے حکومت سے جی ایس ٹی کی شرح کو 3 فیصدی سے گھٹا کر 1.25 فیصدی کرنے کی مانگ کی ہے۔ ساتھ ہی پین کارڈ کی حد دو لاکھ سے بڑھا کر پانچ لاکھ روپے کرنے کی بھی درخواست کی ہے۔ جی جے سی کا کہنا ہے کہ دیہی ہندوستان میں کئی گھروں میں پین کارڈ نہیں ہے۔ اس سے ضرورت کے وقت کم از کم ضروری زیورات کا انتظام کرنے میں مشکل پیش آتی ہے۔ کونسل نے کریڈیٹ کارڈ سے زیورات کی خریدی پر بینک کمیشن (1-1.5فیصدی) کو معاف کرنے کی بھی مانگ کی ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: