اپنا ضلع منتخب کریں۔

    Halwa Ceremony : بجٹ دستاویز کو حتمی شکل دینے سے پہلے وزیر خزانہ نے تقسیم کیا 'حلوہ'، کمرے میں بند رہیں گے افسران

    Halwa Ceremony : بجٹ دستاویز کو حتمی شکل دینے سے پہلے وزیر خزانہ نے تقسیم کیا 'حلوہ'، کمرے میں بند رہیں گے افسران ۔ تصویر : اے این آئی ۔

    Halwa Ceremony : بجٹ دستاویز کو حتمی شکل دینے سے پہلے وزیر خزانہ نے تقسیم کیا 'حلوہ'، کمرے میں بند رہیں گے افسران ۔ تصویر : اے این آئی ۔

    Union Budget 2023-24 : وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کی موجودگی میں آج 26 جنوری کو روایتی حلوہ کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ روایتی طور پر یہ تقریب بجٹ دستاویز کو حتمی شکل دینے سے پہلے منعقد کی جاتی ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | New Delhi
    • Share this:
      نئی دہلی : وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کی موجودگی میں آج 26 جنوری کو روایتی حلوہ کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ روایتی طور پر یہ تقریب بجٹ دستاویز کو حتمی شکل دینے سے پہلے منعقد کی جاتی ہے۔ وزیر خزانہ نے حکام کی موجودگی میں حلوہ تقسیم کرکے بجٹ دستاویز کو حتمی شکل دی۔ اس دوران مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن، مرکزی وزیر مملکت برائے خزانہ ڈاکٹر بھاگوت کشن راؤ کراڈ کے علاوہ وزارت خزانہ کے سینئر افسران موجود تھے۔


      یہ روایتی تقریب بجٹ کی تیاری میں شامل عہدیداروں کے ’’لاک اِن‘‘ عمل سے پہلے منعقد کی جاتی ہے۔ مالی سال 2023-24 کا بجٹ یکم فروری کو وزیر خزانہ پیش کریں گے۔ بجٹ کی تیاری کا عمل آخری مراحل میں ہے۔ اس کا اعلان خود وزارت خزانہ نے اپنے ٹویٹر ہینڈل کے ذریعے کیا ہے۔

      گزشتہ 2 مالیاتی سالوں کی طرح 2023-24 کا بجٹ بھی ڈیجیٹل شکل میں پیش کیا جائے گا۔ پہلے بجٹ کی چھپائی کا کام اسی تقریب سے شروع ہوتا تھا۔ حالانکہ کووڈ-19 کی وبا کی وجہ سے 2021-22 میں بجٹ ڈیجیٹل فارمیٹ میں تھا۔

      یہ بھی پڑھئے: ہندوستان میں لانچ ہوئی کووڈ 19 کی پہلی نیزل ویکسین، بوسٹر کے طور پر ہوگی استعمال


      یہ بھی پڑھئے: ملک منا رہا ہے 74 واں یوم جمہوریہ ، تصویروں میں دیکھئے کرتویہ پتھ کے شاندار نظارے


      آزادی کے بعد یہ پہلا موقع تھا جب بجٹ کو کاغذی دستاویز کی شکل نہیں دی گئی اور نہ ہی اسے پرنٹ کیا گیا۔ وزیر خزانہ یکم فروری کو 2023-24 کا بجٹ پیش کریں گی ۔

      حلوہ کی تقریب کیوں ہوتی ہے؟

      ہندوستانی روایت میں کسی بھی نیک کام کا آغاز میٹھے سے کیا جاتا ہے، اس لئے بجٹ پیش کرنے سے پہلے حلوہ بنایا جاتا ہے۔ حلوہ بنانے کے عمل میں ایک رسم کے طور پر وزیر خزانہ بھی کڑاہی میں کفگیر کو ہلاتی ہیں اور اپنے ساتھیوں میں تقسیم بھی کرتی ہیں ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: