مرکزی کابینہ کی میٹنگ کل، جموں وکشمیرکومل سکتا ہے بڑا تحفہ

مرکزی کابینہ بدھ کومیٹنگ کرنے والی ہے۔ ذرائع کے مطابق اس میٹنگ میں حکومت جموں وکشمیرکوبڑا تحفہ دے سکتی ہے۔ 

Aug 27, 2019 07:27 PM IST | Updated on: Aug 27, 2019 07:35 PM IST
مرکزی کابینہ کی میٹنگ کل، جموں وکشمیرکومل سکتا ہے بڑا تحفہ

مرکزی کابینہ کی میٹنگ بدھ کوہونے والی ہے، جموں وکشمیرکومل سکتا ہے بڑا تحفہ

مرکزی کابینہ کی بدھ کومیٹنگ ہونے والی ہے۔ ذرائع کےمطابق اس میٹنگ میں حکومت جموں وکشمیرکوبڑا تحفہ دے سکتی ہے۔ یہ میٹنگ وزراء کونسل کی میٹنگ کےبعد ہوگی۔ اس سےقبل منگل کومرکزی داخلہ سکریٹری اے کے بھلا کی صدارت میں ایک ہائی لیول میٹنگ ہوئی۔ اس میٹنگ میں بھی جموں وکشمیرکےحالات پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ وزارت داخلہ کے ذرائع کےمطابق اس میٹنگ میں مختلف محکموں کےافسران شریک ہوئے۔  میٹنگ میں جموں وکشمیرمیں مرکزکےمنصوبوں کونافذ کرنے پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ ساتھ ہی ریاست میں جلد ہی صورتحال معمول پرواپس لانے کےلئےضروری اقدامات اٹھانے پربھی غوروخوض کیا گیا۔

مرکزی حکومت کےاعلیٰ افسران نے جموں وکشمیرکومرکزکے زیرانتظام دو خطوں میں تقسیم کرنے کےعمل کوآگے بڑھانےکے طریقوں اورجائیداد اورملازمین کےتقسیم پرتبادلہ خیال کرنے کےلئے منگل کومیٹنگ کی۔ میٹنگ کی صدارت مرکزی داخلہ سکریٹری اے کے بھلا نےکی۔ اس میں جموں وکشمیرتشکیل نوایکٹ، 2019 کے مطابق آگے بڑھنےکی ضرورت پرزوردیا گیا۔ اس ایکٹ کوپارلیمنٹ میں اسی ماہ منظوری ملی تھی۔

Loading...

وزارت داخلہ کےایک افسرنےکہا کہ چونکہ جموں وکشمیرمیں ابھی صدرراج نافذ ہے، اس لئےایکٹ کولاگو کرنےکی ذمہ داری مرکزی حکومت کی ہے، جس کےتحت مرکزکےزیر انتظام دوخطے(لداخ اورجموں وکشمیر) 31 اکتوبرکووجود میں آئیں گے۔ مرکزی وزارت خزانہ، زراعت، دیہی ترقیات، صنعت سمیت بڑے وزارتوں اورمحکموں کے 15 سے زیادہ سکریٹری میٹنگ میں شریک ہوئے۔ افسران نےبتایا کہ میٹنگ میں ترقیاتی پروگراموں اور جائیدادوں اورملازمین کی تقسیم جیسے موضوعات خصوصی طورپرزیرغورتھے۔

تین کمیٹیوں کی ہوئی ہے تشکیل

جموں وکشمیرانتظامیہ نے ریاست کی تقسیم پرکام کرنے کے لئے تین کمیٹیاں تشکیل کی ہیں۔ پہلی کمیٹی کے حوالہ کی شرائط مختلف محکموں کے ذریعہ جموں وکشمیرریاست سے مرکزکے زیرانتظام دو خطوں میں تبدیلی سے متعلق قد ہے۔ دوسری کمیٹی کے حوالہ کی شرائط دونوں خطوں کے لئے فنڈ کی تقسیم اوراس سے متعلق موضوعات ہوں گے۔ وہیں تیسری کمیٹی کی حوالہ کی شرائط کے موضوع پرلداخ کے لئے ملازمین مہیا کرنے کے لئے مناسب حل نکالنے اورمرکزکے زیرانتظام  ریاست میں ملازمین سے متعلق دیگرموضوعات ہوں گے۔

 

 

Loading...