உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    New Education Policy 2020:مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کا اعلان، گورکھپور بنے گا ’اسپیشل ایجوکیشن زون‘

    نئی تعلیمی پالیسی کا مقصد ہندوستانی طلبہ کو بین الاقوامی شہری بنانا ہے: دھرمیندر پردھان

    نئی تعلیمی پالیسی کا مقصد ہندوستانی طلبہ کو بین الاقوامی شہری بنانا ہے: دھرمیندر پردھان

    ملک کی کئی ریاستوں میں نئی تعلیمی پالیسی لاگو کردی گئی ہے، اگلے سیشن سے کئی پہلوؤں پر غور کیا جائے گا۔ نئی ایجوکیشن پالیسی (NEP) 2020 کے تحت علاقائی زبانوں میں نصاب لازمی کردیا ہے۔ پنجاب، مہاراشٹر، تلنگانہ، آندھراپردیش، کرناٹک اور راجستھان نے علاقائی زبانوں میں مضامین پڑھانا شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    • Share this:
      لکھنو: مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان (Union Education Minister Dharmendra Pradhan) نے جمعہ کو مہارانہ پرتاپ ایجوکیشن کونسل کے 89ویں فاؤنڈین ویک کے اختتامی پروگرام میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اعلان کیا کہ جلد ہی گورکھپور ایک ’خصوصی تعلیمی زون‘ (Special Education Zone) ہوگا۔ تین فعال اور ایک زیرتعمیر یونیورسٹی کے ذریعے سے تعلیمی شہر کے طو رپر گورکھپور شہر کو نئی قومی تعلیمی پالیسی (New Education Policy 2020) کی ضرورت کے مطابق ’اسپیشل اکنامک زون‘ کی طرز پر ’اسپیشل ایجوکیشن زون بنایا جائے گا۔

      مرکزی وزیر نے کہا کہ اس اسپیشل ایجوکیشن زون کے پیچھے کا خیال طلبہ کو انٹرنیشنل سٹیزن کے طو رپر تیار کرنا اور اکیڈیمک سرگرمیوں کے ذریعے دنیا کے مسائل کا حل کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہارانہ پرتاپ ایجوکیشن کونسل اور اُس کے طلبہ اسے حاصل کرنے میں اہم رول ادا کریں گے۔

      انہوں نے آگے کہا کہ نئی تعلیمی پالیسی عالمی منظر نامے میں اسٹریٹجک تبدیلیوں کے مطابق تیار کی گئی ہے اور اس کا مقصد ہندوستان کو دنیا کا نمبر ایک ملک اور ہندوستان کے بچوں کو عالمی شہری بنانا ہے۔ گورکھپور کے بچے بھی عالمی شہری بننے سے جڑیں گے۔ وزیراعلیٰ یوگی کو کامیاب قیادت کی علامت بتاتے ہوئے مرکزی وزیر نے کہا کہ سابقہ قیادت نے کبھی ایسے مسائل کی پرواہ نہیں کی بلکہ ہمیشہ حل دیکھا۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ، ’اُن کی قیادت میں مشرقی اُترپردیش کو پی ایم مودی کے ہاتھوں کھاد کی فیکٹری کا تحفہ ملا۔

      ملک کی کئی ریاستوں میں نئی تعلیمی پالیسی لاگو کردی گئی ہے، اگلے سیشن سے کئی پہلوؤں پر غور کیا جائے گا۔ نئی ایجوکیشن پالیسی (NEP) 2020 کے تحت علاقائی زبانوں میں نصاب لازمی کردیا ہے۔ پنجاب، مہاراشٹر، تلنگانہ، آندھراپردیش، کرناٹک اور راجستھان نے علاقائی زبانوں میں مضامین پڑھانا شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔


      قومی، بین الاقوامی اور جموں وکشمیر کی تازہ ترین خبروں کےعلاوہ تعلیم و روزگار اور بزنس کی خبروں کے لیے نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں ۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: