نرملا سیتا رمن کو ایمس میں داخل کرایا گیا، پرائیویٹ وارڈ میں ہیں زیرعلاج
ذرائع سے موصولہ اطلاع میں بتایا گیا ہے کہ دوپہر تقریباً 12 بجے ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کو اسپتال لے جایا گیا۔
ذرائع سے موصولہ اطلاع میں بتایا گیا ہے کہ دوپہر تقریباً 12 بجے ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کو اسپتال لے جایا گیا۔ سیتا رمن کی صحت کے بارے میں مزید معلومات کا انتظار ہے۔
نئی دہلی. وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن (Nirmala Sitharaman) کو آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس-ایمس میں داخل کرایا گیا ہے۔ 63 سالہ سیتا رمن کو ایمس اسپتال کے پرائیویٹ وارڈ (All India Institute Of Medical Science- AIIMS) میں داخل کرایا گیا ہے۔ ذرائع سے موصولہ اطلاع میں بتایا گیا ہے کہ دوپہر تقریباً 12 بجے ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کو اسپتال لے جایا گیا۔ سیتا رمن کی صحت کے بارے میں مزید معلومات کا انتظار ہے۔
حال ہی میں تمل ناڈو کی ایک یونیورسٹی میں کانووکیشن تقریب کے دوران وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے کہا تھا کہ ہندوستان اب دنیا کی فارمیسی بن کر ابھرا ہے۔ کیونکہ یہ ملک عالمی معیار کی ادویات سستی قیمت پر تیار کرتا ہے۔ پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کے ساتھ ساتھ ان کی موجودہ سرگرمی کے درمیان ان کے اچانک اسپتال پہنچنے نے سب کو حیران کر دیا ہے۔ چنداکوچر کے بعد اب ویڈیوکون کے چیئرمین وینیو گوپالCBIکے شکنجے میں، معاملےمیں تیسری گرفتاری
تمل ناڈو ڈاکٹر ایم جی آر میڈیکل یونیورسٹی کے 35 ویں سالانہ کانووکیشن میں، وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے کہا کہ ہندوستان اب افریقہ میں جنرک ادویات کی مانگ کا 50 فیصد، امریکہ میں جنرک ادویات کا 40 فیصد اور برطانیہ میں تمام ادویات کا 25 فیصد فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان ضروری حفاظتی پروگراموں کے لئے عالمی ویکسین کا تقریباً 60 فیصد اور عالمی ادارہ صحت کے لئے 70 فیصد ویکسین تیار کرتا ہے۔
Published by:Sana Naeem
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔