Monkeypox Alert:دنیا میں منکی پاکس کے بڑھتے کیسیز پر مرکزی حکومت سرگرم، ریاستوں کے لئے جاری کی گائیڈلائنس
منکی پاکس کو لے کر وزارت صحت نے جاری کی گائیڈلائنس۔
Monkeypox Alert: انسانوں میں منکی پاکس کا پہلا کیس 1970 میں رپورٹ ہوا تھا۔ یہ بیماری بنیادی طور پر وسطی اور مغربی افریقہ کے بارشی جنگلات میں پائی جاتی ہے۔
Monkeypox Alert: غیر مقامی ممالک میں منکی پاکس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر حکومت متحرک ہوگئی ہے۔ حکومت نے منگل کو گائیڈلائنس جاری کیے، جس میں نگرانی، تیزی سے پتہ لگانے اور الگ تھلگ رہنے پر زور دیا گیا۔ تاہم ہندوستان میں ابھی تک منکی پاکس کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا ہے۔ غیر مقامی کا مطلب وہ ممالک ہیں جہاں یہ بیماری شروع نہیں ہوئی بلکہ باہر سے آئی ہے۔ اس میں امریکہ اور یورپ کے کئی ممالک شامل ہیں۔ حال ہی میں ڈبلیو ایچ او نے ایسے ممالک کی تعداد 20 بتائی تھی جہاں منکی پاکس کے دو سو سے زائد کیسز پائے گئے ہیں۔
ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کو جاری کیے گائیڈلائنس
ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو جاری کردہ گائیڈلائنس میں، مرکزی وزارت صحت نے بیماری کے ممکنہ پھیلاؤ کو روکنے کے لیے صحت عامہ کے اقدام کے طور پر نئے کیسوں کی نگرانی اور تیزی سے شناخت پر زور دیا ہے۔ وزارت نے کہا ہے کہ اگرچہ ملک میں منکی پاکس کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا ہے، لیکن غیر مقامی ممالک میں اس کے بڑھتے ہوئے کیسوں کو دیکھتے ہوئے تیار رہنے کی ضرورت ہے۔ اس میں انفیکشن کے شکار علاقوں اور انفیکشن کے ذریعہ کی نگرانی اور کیسیز کی تیزی سے شناخت پر خصوصی زور دیا گیا ہے۔
کسی بھی صورت میں مریض کو فوری آئسولیشن میں رکھنے اور دوسرے لوگوں سے رابطے میں نہ رہنے کے بارے میں بھی معلومات دی گئی ہیں۔ یہ بھی کہا گیا ہے کہ مشتبہ کیسوں کے نمونے جلد از جلد پونے میں آئی سی این آر کی این آئی وی لیبارٹری میں بھیجنے کا انتظام کیا جائے۔
منکی پاکس
Monkeypox دراصل چیچک کی طرح ایک نایاب وائرل انفیکشن ہے۔ اسے پہلی بار 1958 میں تحقیق کے لیے رکھے گئے بندروں میں دریافت کیا گیا تھا۔ چونکہ ایک بار یہ بیماری بندروں میں پھیل گئی تھی، اس لیے اسے منکی پاکس کا نام دیا گیا۔ انسانوں میں منکی پاکس کا پہلا کیس 1970 میں رپورٹ ہوا تھا۔ یہ بیماری بنیادی طور پر وسطی اور مغربی افریقہ کے بارشی جنگلات میں پائی جاتی ہے۔ یہ وائرس Paxviridae خاندان سے تعلق رکھتا ہے، جس میں وہ وائرس بھی شامل ہیں جو چیچک کا سبب بنتے ہیں۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔