اپنا ضلع منتخب کریں۔

    دہشت گردوں اور ان کے حامیوں کا تیار ہورہا ہے Database، ہتھیاروں کی اسمگلنگ کرنے والوں پر بھی کسے گا شکنجہ، جانیے کیسے؟

    مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ قومی تفتیشی ایجنسی (NIA) کے 13ویں یوم تاسیس کے موقع پر منعقدہ ایک پروگرام سے خطاب کر رہے تھے۔ جموں و کشمیر سے دہشت گردی کو مکمل طور پر ختم کرنے میں این آئی اے کے اہم کردار پر انہوں نے روشنی ڈالی۔

    • Share this:
      نئی دہلی: دہشت گردی کو انسانی حقوق کی سب سے بڑی شکل قرار دیتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جمعرات کو کہا کہ دہشت گردی کے خلاف کارروائی انسانی حقوق کے خلاف نہیں ہو سکتی۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں دہشت گردوں اور ان کے حامیوں کا ڈیٹا بیس تیار کیا جا رہا ہے۔ اس کے ساتھ منشیات اور اسلحے کی اسمگلنگ، حوالا، جعلی کرنسی کے کاروبار سے متعلق جرائم پیشہ افراد کا ڈیٹا بیس تیار کرنے کا کام بھی جاری ہے۔

      دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ضروری
      مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ قومی تفتیشی ایجنسی (NIA) کے 13ویں یوم تاسیس کے موقع پر منعقدہ ایک پروگرام سے خطاب کر رہے تھے۔ جموں و کشمیر سے دہشت گردی کو مکمل طور پر ختم کرنے میں این آئی اے کے اہم کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے، انہوں نے کہا، ’دہشت گردی کے خلاف کارروائی انسانی حقوق کے منافی نہیں ہو سکتی۔‘ انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ بہت ضروری ہے۔

      یہ بھی پڑھیں:
      کھرگون تشدد میں Police کے جبر کی داستان، دونوں ہاتھوں سے معذور وسیم شیخ کوبتادیا ‘دنگائی‘

      سائنٹفک جانچ پر زور
      دہشت گردی سے متعلق معاملات میں درست تفتیش اور مضبوط شواہد کی بنیاد پر 93 فیصد سے زیادہ ملزمین کو سزا دلانے میں این آئی اے کی کامیابی کافی اہم ہے۔ ڈیجیٹل، فرانزک، ڈیٹا اور معلومات پر مبنی تحقیقات کرنے پر انہوں نے زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس سمت میں مختلف علاقوں میں نیشنل ڈیٹا بیس بنانے کا کام درست سمت میں جاری ہے۔

      یہ بھی پڑھیں:
      جہانگیر پوری انہدامی کارروائی: جمعیۃ علماء ہندکی عرضی پر Supreme Court کا بڑا فیصلہ

      امت شاہ کی بڑی باتیں

      • نریندر مودی حکومت کی دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹولرنس کی پالیسی

      • حکومت ہند دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کوشاں ہے۔

      • این آئی اے نے ٹیرر فنڈنگ ​​کیس میں 105 کیس درج کیے ہیں۔ اس نے جموں و کشمیر میں دہشت گردی کو ختم کرنے میں مدد کی۔

      • ان مقدمات میں 876 ملزمان کے خلاف 94 چارج شیٹ دائر کی گئی ہیں اور 100 کو عدالت نے سزائیں سنائی ہیں۔

      • دنیا کو یہ احساس ہونے لگا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کا ہدف ہندوستان کے بغیر حاصل نہیں ہو سکتا۔

      • 5 ٹریلین ڈالر کی معیشت کا ہدف حاصل کرنے کے لیے ملک کی اندرونی سلامتی کو یقینی بنانا ضروری ہے۔

      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: