حیدرآباد پہنچے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ، آج CISF یوم تاسیس پریڈ میں کریں گے شرکت

حیدرآباد پہنچے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ، آج CISF یوم تاسیس پریڈ میں کریں گے شرکت۔ (News18)

حیدرآباد پہنچے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ، آج CISF یوم تاسیس پریڈ میں کریں گے شرکت۔ (News18)

میڈیا رپورٹ کے مطابق، حیدرآباد پہنچنے کے بعد امیت شاہ نے پارٹی لیڈروں کے ساتھ ریاست کے تازہ سیاسی صورتحال پر بات چیت کی ہے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Hyderabad, India
  • Share this:
    مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ ہفتہ کی رات حیدرآباد پہنچے۔ وہ آج شہر کے مضافاتی علاقے حکیم پیٹ میں نیشنل اکیڈمی آف انڈسٹریل سیکورٹی(این آئی ایس اے) میں ہونے والے سینٹرل انڈسٹریل سیکورٹی فورس(سی آئی ایس ایف) کے 54ویں یوم تاسیس پریڈ میں حصہ لیں گے۔ مرکزی وزیر سیاحت کشن ریڈی، تلنگانہ بی جے پی کے ریاستی صدر بنڈی سنجے کمار، بی جے پی ایم پی ڈاکٹر لکشمن، ایم ایل اے ایٹیلہ راجندر نے حکیم پیٹ میں واقع ایئرفورس کے ہوائی اڈے پر شاہ کا استقبال کیا۔

    سی آئی ایس ایف یوم تاسیس تقریب پہلی مرتبہ دہلی-این سی آر کے باہر ہورہی ہے۔ ملک بھر میں مختلف مقامات پر ایسے پروگرام منعقد کرنے کی حکومت کی سفارش کے بعد تقاریب دہلی کے باہر منعقد کیے جارہے ہیں ۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق، حیدرآباد پہنچنے کے بعد امیت شاہ نے پارٹی لیڈروں کے ساتھ ریاست کے تازہ سیاسی صورتحال پر بات چیت کی ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق، حیدرآباد میں سی آئی ایس ایف یوم تاسیس پریڈ سے الگ شاہ پارٹی کی کور کمیٹی کے ساتھ میٹنگ کرسکتے ہیں۔ سی آئی ایس ایف یوم تاسیس تقاریب میں حصہ لینے کے بعد امیت شاہ تقریباً 11:30 بجے کیرلا  کے لیے روانہ ہوجائیں گے، جہاں وہ تریشور میں ایک ریلی سے خطاب کریں گے۔

    اس سے قبل، تلنگانہ کے وزیراعلیٰ اور بھارت راشٹر سمیتی (بی آر ایس) کے صدر کے چندر شیکھر راو نے جمعہ کو مرکز پر اپنے لیڈروں کو نشانہ بنانے کے لیے مرکزی جانچ ایجنسیوں کا استعمال کرنے کا الزام لگایا تھا۔ کے سی آر نے کہا تھا کہ دہلی شراب پالیسی معاملے میں ان کی بیٹی اور ایم ایل سی کے کویتا کو جلد ہی ای ڈی کی جانب سے گرفتار کیا جاسکتا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:


    یہ بھی پڑھیں:

    تلنگانہ کے سی ایم کے سی آر نے کہا تھا کہ ہم جھکے نہیں ہیں۔ مرکز کے دباو کی پالیسی کے سامنے جھکنے کا کوئی سوال ہی نہیں ہے۔ ہم اپنی لڑائی تب تک جاری رکھیں گے جب تک ہم مرکز میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت کو گرا نہیں دیتے۔
    Published by:Shaik Khaleel Farhaad
    First published: