ہوم » نیوز » وطن نامہ

کورونا ویکسین کی تیاریاں شروع ، مرکزی حکومت نے ریاستوں کو خط لکھ کر دی یہ ہدایت

Coronavirus Vaccine: چیف سکریٹری نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ نئے سال کے جشن اور ابھی جاری ٹھنڈ کے موسم کے پیش نظر نئے معاملات میں اضافہ نہ ہو ، اس کو لے کر خاص طور پر نگرانی رکھنے کی ضرورت ہے ۔

  • Share this:
کورونا ویکسین کی تیاریاں شروع ، مرکزی حکومت نے ریاستوں کو خط لکھ کر دی یہ ہدایت
کورونا ویکسین کی تیاریاں شروع ، مرکزی حکومت نے ریاستوں کو خط لکھ دی یہ ہدایت

مرکزی داخلہ سکریٹری نے ریاستوں کے چیف سکریٹریوں کو کورونا وائرس ٹیکہ کاری کو لے کر ایک خط لکھا ہے ۔ اس خط میں انہوں نے لکھا ہے کہ ریاست و مرکز کے زیر انتظام خطے ، انتظامیہ کو متعلقہ افسران کی شناخت کرنے اور اس سلسلہ میں ڈیٹا بیس تیار کرنے ، ویکسین کی تقسیم ، اسٹوریج ، تحفظ ، شپمنٹ اور ٹیکہ کاری کی تیاری میں وزارت صحت کو حمایت دینے کا حکم دیں ۔ داخلہ سکریٹری نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ ملک میں گزشتہ دو تین مہینے میں ایکٹیو معاملات کم ہوئے ۔ تاہم جو بھی ہو ، دنیا میں تیزی سے بڑھ رہے نئے معاملات اور برطانیہ میں پھیل رہے وائرس کے نئے اسٹرین کے پیش نظر زیادہ احتیاط ور نگرانی برتنے کی ضرورت ہے ۔


چیف سکریٹری نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ نئے سال کے جشن اور ابھی جاری ٹھنڈ کے موسم کے پیش نظر نئے معاملات میں اضافہ نہ ہو ، اس کو لے کر خاص طور پر نگرانی رکھنے کی ضرورت ہے ۔ سکریٹری نے اس سلسلہ میں ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں کو مناسب قدم اٹھانے کی بھی ہدایت دی ہے ۔ خط میں مزید لکھا گیا ہے کہ ہندوستانی حکومت نے کورونا ویکسین دئے جانے کو لے کر تیاریاں شروع کردی ہیں ۔


سب سے پہلے ان لوگوں کو دی جائے گی ویکیسن


ویکسین کو لے کر بنائے گئے گروپ نے شروعاتی مرحلہ میں اس ویکسین کو ہیلتھ ورکرس ، فرنٹ لائن ورکرس ، 50 اور اس سے زیادہ عمر کے لوگ یا پھر کئی بیماریوں میں مبتلا 50 سال سے کم عمر کے لوگوں کو ویکسین دینے کا مشورہ دیا ہے ۔

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ ریاست اور مرکز کے زیر انتظام خطے ، انتظامیہ کو متعلقہ افسران کی شناخت کرنے اور اس سلسلہ میں ڈیٹا بیس تیار کرنے ، ویکسین کی تقسیم ، اسٹوریج ، تحفظ ، شپمنٹ اور ٹیکہ کاری کی تیاری میں وزارت صحت کو حمایت دینے کا حکم دیں ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Dec 28, 2020 11:36 PM IST