உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    مرکزی وزیر رام ولاس پاسوان کا 74 سال کی عمر میں انتقال ، بیٹے چراغ پاسوان نے دی جانکاری

    مرکزی وزیر رام ولاس پاسوان کا 74 سال کی عمر میں انتقال ، بیٹے چراغ پاسوان نے دی جانکاری

    مرکزی وزیر رام ولاس پاسوان کا 74 سال کی عمر میں انتقال ، بیٹے چراغ پاسوان نے دی جانکاری

    مرکزی وزیر رام ولاس پاسوان کا جمعرات کو نئی دہلی میں انتقال ہوگیا ہے ۔ پاسوان کے بیٹے چراغ پاسوان نے ٹویٹ کرکے یہ جانکاری دی ہے ۔

    • Share this:
      جے پی تحریک کے ایک اہم رہنما اور مرکزی وزیر برائے خوراک ، رسد اور صارفین امور ، رام ولاس پاسوان کا آج رات یہاں انتقال ہوگیا ۔ ان کی عمر 74 سال تھی اور انہیں کچھ دن دارالحکومت کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ رام ولاس پاسوان کا حال ہی میں دل کا آپریشن ہوا تھا اور اس سے قبل ان کا بیرون ملک میں کئی بیماریوں کا علاج چل رہا تھا ۔ رام ولاس پاسوان کم عمری میں 1969 میں بہار قانون ساز اسمبلی کے لئے منتخب ہوئے تھے اور سیاست میں شامل ہونے سے پہلے وہ بہار پولیس سروس میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کے عہدے پر بھی منتخب ہوئے تھے۔ لیکن انہوں نے عوام کی خدمت کے لئے پولیس سروس کی بجائے سیاست کا انتخاب کیا۔

      رام ولاس پاسوان نے مرکز میں وزارت ریلوے ، اسٹیل ، کوئلہ ، ٹیلی مواصلات اور فوڈ اینڈ کنزیومر امور کی ذمہ داری سنبھالی تھی ۔ سال 2019 میں انہیں مرکز میں نریندر مودی حکومت میں خوراک اور صارفین امورکا وزیر بنایا گیا تھا اور تب سے وہ مسلسل اس وزارت کا چارج سنبھال رہے ہیں۔ مسٹر پاسوان نے بہار میں انتخابی اتحاد کو نئی شکل دی تھی اور وہ لوک نایک جے پرکاش نارائن نیز جننائک کرپوری ٹھاکر اور دیگر رہنماؤں کے ساتھ کام کرنے میں کامیاب رہے تھے۔









      رام ولاس پاسوان سالوں سے بہار کے حاجی پور (محفوظ) لوک سبھا حلقے کی نمائندگی کرتے رہے اور یہاں سے انہوں نے بڑی تعداد میں ووٹوں سے کامیابی حاصل کی جو اپنے آپ میں ایک ریکارڈ ہے ۔ اس کے علاوہ انہوں نے ریاست کے روسڑا علاقہ کی نمائندگی بھی کی ۔ رام ولاس پاسوان کے ایک بھائی رام چندر پاسوان کا انتقال ہوگیا ہے اور وہ سیاست میں بھی بہت سرگرم تھے ۔ ان کا ایک بھائی سیاست میں بھی سرگرم ہے ۔ رام ولاس پاسوان کے بیٹے چراغ پاسوان لوک جن شکتی پارٹی (ایل جے پی) کے صدر ہیں اور اس وقت بہار اسمبلی انتخابات کی قیادت کر رہے ہیں ۔

      5 جولائی 1946 کو بہار کے کھگڑیا میں پیدا ہوئے رام ولاس پاسوان نے کوسی کالج اور پٹنہ یونیورسٹی سے اپنی پڑھائی پوری کی ۔ 1969 میں پہلی مرتبہ سنیکت سوشلسٹ پارٹی سے ممبر اسمبلی منتخب ہونے والے پاسوان راج نارائن اور جے پرکاش نارائن نے نقش قدم پر چلتے تھے ۔ پاسوان 1974 میں پہلی مرتبہ لوک دل کے جنرل سکریٹری بنائے گئے ۔

      رام ولاس پاسوان نے دو شادیاں کی تھیں ۔ ان کی پہلی اہلیہ راج کماری دیوی کے ساتھ ان کا رشتہ 1969 سے 1981 تک رہا ۔ 1982 میں انہوں نے رینا شرما سے شادی کی ۔ پاسوان کے کنبہ میں ان کی اہلیہ کے علاوہ دو بیٹیاں اور ایک بیٹا چراغ پاسوان ہیں ۔

      نیوز ایجنسی یو این آئی کے ان پٹ کے ساتھ ۔ 
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: