ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

کسان بل کی مخالفت میں مرکزی وزیر ہرسمرت کور بادل نے دیا حکومت سے استعفی

کسان بل کی مخالفت میں شیرومنی اکالی دل ممبر پارلیمنٹ اور مرکزی وزیر ہرسمرت کور بادل نے حکومت سے استعفی دیدیا ہے ۔ اسے پہلے شیرومنی اکالی دل کے ممبر پارلیمنٹ اور پارٹی سربراہ سکھبیر سنگھ بادل نے لوک سبھا میں ہرسمرت کور کے استعفی دینے کی بات کہی تھی ۔

  • Share this:
کسان بل کی مخالفت میں مرکزی وزیر ہرسمرت کور بادل نے دیا حکومت سے استعفی
کسان بل کی مخالفت میں مرکزی وزیر ہرسمرت کور بادل نے دیا حکومت سے استعفی

کسان بل کی مخالفت میں شیرومنی اکالی دل ممبر پارلیمنٹ اور مرکزی وزیر ہرسمرت کور بادل نے حکومت سے استعفی دیدیا ہے ۔ مرکزی وزیر ہرسمرت کور بادل نے ٹویٹ کیا کہ انہوں نے اپنا استعفی وزیر اعظم نریندر مودی کو بھیج دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ کسان مخالف بلوں کی مخالفت کرتے ہوئے مرکزی کابینہ سے استعفی دے رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں فخر ہے کہ وہ کسانوں کے ساتھ ان کی بیٹی اور بہن کے طور پر کھڑی ہیں ۔ اسے پہلے شیرومنی اکالی دل کے ممبر پارلیمنٹ اور پارٹی سربراہ سکھبیر سنگھ بادل نے لوک سبھا میں ہرسمرت کور کے استعفی دینے کی بات کہی تھی ۔ شیرومنی اکالی دل مسلسل زراعت سے وابستہ بلوں کی مخالفت کررہی ہے ۔


اس سے پہلے بی جے پی کو وارننگ دیتے ہوئے سکبھیر سنگھ بادل نے بدھ کو کہا تھا کہ ان کی پارٹی کسانوں کے مفادات کیلئے کچھ بھی قربان کرسکتی ہے ۔ انہوں نے حکومت کے ذریعہ پارلیمنٹ میں پیش کئے گئے زراعت سے وابستہ تین بلوں کی زبردست مخالفت کی اور مرکز سے کسانوں کی تشویشات کو دور کرنے کی اپیل کی ۔



بادل نے پی ٹی آئی بھاشا سے کہا کہ شیرومنی اکالی دل پارٹی مرکزی حکومت سے اپیل کرتی ہے کہ زراعت سے متعلق ان تینوں بلوں پر جب تک کسان تنظیموں ، کسانوں اور مزدوروں کے سبھی اعتراضات کو ختم نہیں کیا جاتا ہے ، اس وقت تک وہ انہیں پارلیمنٹ میں منظوری کیلئے پیش نہ کرے ۔

مسٹر بادل نے کہا کہ پنجاب کے کسانوں نے ملک کو خوراک کے معاملے میں خود انحصار کرنے میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ پنجاب آنے والی حکومتوں نے زرعی انفراسٹرکچر کی تیاری کے لئے سخت محنت کی، لیکن یہ آرڈیننس ان کی 50 سالہ محنت کو برباد کر دے گا۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کی جماعت ہونے کے ناطے وہ کسی ایسی چیز کی تائید نہیں کرسکتے جو ملک خاص طور پر پنجاب کے اناج فراہم کرنے والوں کے خلاف ہو۔ لہذا کسانوں کے مفادات کے تحفظ کے لئے ان کی پارٹی کوئی بھی قیمت ادا کرنے کو تیار ہے۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Sep 17, 2020 08:57 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading